🗓️
سچ خبریں:سعودی عربین میوزیم کمیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ کمیشن آئندہ دو سالوں میں دمام، ابہا، حائل اور قصیم صوبوں کے شہروں میں اسلامی ثقافت اور فن پر توجہ مرکوز کرنے والے میوزیم قائم کرے گا۔
سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی میوزیم کمیشن کے سی ای او سٹیفانو کاربونی نے یہ اعلان کنگ عبدالعزیز ورلڈ کلچرل سینٹر میں اسلامی آرٹ پر تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ کمیشن 2030 تک نجران اور عر عر میں دیگر میوزیم کھولے گااور لانچ کرے گا۔
کاربونی نے مزید کہاکہ ان عجائب گھروں کا مرکز اسلامی ثقافت اور فن پارے ہوں گے، اسلامی فن پر تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان "مسجد: مقصد، شکل اور فنکشن میں جدت” کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد مساجد کی تاریخی ترقی، معانی اور افعال پر توجہ دینا ہے۔
اسلامی فن اور فن تعمیر کے متعدد ماہرین نے کانفرنس میں تعمیراتی عناصر، تاریخی مساجد اور اسلامی فنون جیسے مسائل پر اظہار خیال کیا، یادرہے کہ فروری 2020 میں کاربونی کو سعودی وزیر ثقافت، بدر بن عبداللہ بن فرحان آل سعود نے، سعودی میوزیم کمیشن کے نئے سی ای او کے طور پر مقرر کیا، جسے میوزیم اور تاریخ سے متعلقہ شعبوں میں ماہرین کی ترقی اور تربیت کا کام سونپا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
حماس سے جنگ بندی جاری رکھنے کی درخواست دوہری شرمندگی ہے: بن گوئر
🗓️ 8 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے مستعفی وزیر اٹمربن گوئر
مارچ
ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے پر مصر کا ردعمل
🗓️ 16 مارچ 2023سچ خبریں: مصر کے ایوان صدر نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان
مارچ
امریکی سفارتخانہ یروشلم میں برقرار رکھنا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے: حماس
🗓️ 6 فروری 2021سچ خبریں:حماس نے امریکی سفارتخانے کو مقبوضہ بیت المقدس میں باقی رکھنے
فروری
یاسمین راشد نے بیرون ملک جانے والے افرادکو خوشخبری سنا دی
🗓️ 3 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے بیرون جانے والے افراد
جولائی
مغرب یوکرین کے بحران سے نکلنے کی تلاش میں
🗓️ 26 نومبر 2023سچ خبریں:استنبول امن مذاکرات میں کیف کے چیف مذاکرات کار ڈیوڈ اراکامیہ
نومبر
کراچی:گورنرسندھ و وزیراعلی سمیت دیگر اراکین کی قائداعظم کے مزار پرحاضری
🗓️ 23 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں) ملک بھر میں یوم پاکستان کی تقریبات منعقد کی جارہی
مارچ
عالمی سطح پر پاکستان پوسٹ کے درجے میں مزید بہتری
🗓️ 12 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)عالمی سطح پر پاکستان پوسٹ کو مزید بہتری ملی
اکتوبر
شام میں داعشی خواتین کی سربراہ امریکی خاتون کے خلاف فرد جرم عائد
🗓️ 12 جون 2022سچ خبریں:ایک امریکی خاتون کو شام میں داعش کی خواتین بٹالین کی
جون