سچ خبریں:یمنی فوج اور کمیٹیوں نے سعودی عرب کے ابہا ائر پورٹ پر کامیاب ڈرون حملہ کیا ہے۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سرئع نے اعلان کیا کہ جنوبی سعودی عرب میں واقع ابہا ہوائی اڈے پر قاصفK2 ڈرون کے ذریعے حملہ کیا گیا، انہوں نے اپنے آفیشل ٹویٹر پیج پر لکھا کہ اس کاروائی میں کامیابی کے ساتھ ایک اہم فوجی مقام کو نشانہ بنایا گیا، یحیٰ سریع نے زور دے کر کہا کہ یہ آپریشن سعودی اتحاد کے حملوں اور یمن کے محاصرے کے تسلسل کے جواب میں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ خمیس مشایط میں کنگ خالد ایئر بیس کے قریب میں واقع ابہا ہوائی اڈہ ان ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے جہاں یمن کے خلاف اتحادی فوج کے زیادہ تر فضائی حملے انہیں دو مقامات سے کئے جاتے ہیں،یادرہے کہ اس سے قبل یمن پر سعودی فضائی حملے کے دوران 19 اپریل ، 2018 کو شہید ہونے والے یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے چیئرمین ، صالح الصماد کی شہادت کی تیسری برسی کے موقع پر یحییٰ نے کہا ہے کہ یمن کی جانب سے جارحیت پسند اتحاد کے خلاف آئندہ کی کاروائیاں اس شہید کے نام پر کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ اس ہفتے ، یمنی فوج کے یو اے وی یونٹ نے کنگ خالد ایئر بیس کے خلاف خمیس مشیط (سعودی عرب کے جنوب مغرب میں) میں قاصف k2 اے اے وی کے ساتھ ایک جارحانہ کاروائی بھی کی، اس کے علاوہ گذشتہ ہفتے یمنی فوج نے آرامکو تیل کی تنصیبات کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔