🗓️
سچ خبریں: سعودی وزیر خارجہ نے ایک آزاد فلسطینی ریاست کی تشکیل اور اس ملک کے مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے الاخباریہ کے ساتھ گفتگو میں اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ فلسطین کا حل آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر حاصل نہیں ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: مسئلہ فلسطین کا حل مشرق وسطیٰ میں امن کی کلید ہے:شاہ اردن
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر انہوں نے تاکید کی کہ مسئلہ فلسطین کے حل سے خطے اور دنیا کے استحکام کو تقویت ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ دو ریاستوں کی تشکیل اور فلسطینی ریاست کی تشکیل کی حکمت عملی کی بنیاد بین الاقوامی اصولوں پر ہونی چاہیے۔
بن فرحان نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ دو حکومتوں کی تشکیل کا مسئلہ دوبارہ اٹھایا جائے ،ہم فلسطین میں اپنے بھائیوں کے ساتھ ہم آہنگی کر رہے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ان کی ترجیحات اور پوزیشن کی عکاسی ہو۔
فلسطین میں انسانی بحران سے نکلنے کے لیے امیدیں بحال کی جائیں، قبل ازایں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب نے تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے حوالے سے امریکی فریق کے ساتھ بات چیت روک دی ہے۔
مزید پڑھیں: صیہونی حکومت 80 سال کا ڈراؤنا خواب کیوں دیکھ رہی ہے؟
اس سے قبل امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صہیونی اخبار اسرائیل ہیوم کے ساتھ بات چیت میں اس بات کی تصدیق کی کہ گزشتہ چند ماہ سے وزارت خارجہ اور امریکی سفارت کاروں کی بھرپور کوششوں کے باوجود تل ابیب اور ریاض کے درمیان تعلقات معمول پر آنے کے امکانات کم ہیں۔
مشہور خبریں۔
Kuta Offers Many Hotspots for People with Alternative Lifestyles
🗓️ 9 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
افغانستان سے امریکی انخلا پر اسرائیل کی مختلف تشویش
🗓️ 25 اگست 2021سچ خبریں:اس میں کوئی شک نہیں کہ افغانستان سے امریکی انخلا پر
اگست
فلپائن کے صدر کی عوام کو شدید دھمکی، کورونا ویکسین نہیں لگائی تو جیل بھیج دیا جائے گا
🗓️ 23 جون 2021فلپائن (سچ خبریں) فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوتیر نے قوم سے ٹی
جون
ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنا سکتا: امریکہ
🗓️ 24 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹس نے آج ایک
فروری
سنوار اور حماس کے درمیان تعلقات پر یسرائیل ہیوم کی رپورٹ
🗓️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار کے رپورٹر ایرس لن نے اعتراف کیا
ستمبر
غزہ جنگ کے خاتمے کے لئے برطانیہ کا منصوبہ
🗓️ 28 جنوری 2024سچ خبریں:فنانشل ٹائمز نے ہفتے کے روز خبر دی ہے کہ برطانوی
جنوری
امریکہ شام پر سے پابندیاں فوری ہٹائے،نہ کہ معطل کرے:چین
🗓️ 14 فروری 2023سچ خبریں:ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے اور ان دونوں ممالک
فروری
ہاآرتص نے فلسطین میں شہادتوں کی کارروائیوں کے تاریخی ریکارڈ سے خبردار کیا
🗓️ 1 اپریل 2022سچ خبریں: صہیونی اخبار Haaretz کے مطابق رمضان المبارک کی آمد کے
اپریل