🗓️
سچ خبریں:سعودی عرب کے بادشاہ اور ولی عہد نے سوڈان کو 100 ملین ڈالر کی انسانی امداد فراہم کی۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں انسانی امداد کے مرکز کے نگراں عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے کہا ہے کہ سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے انسانی ہمدردی کے اقدامات کے فریم ورک اور سوڈانی عوام کے درد و تکلیف کے اثرات کو کم کرنے کی غرض سے اس ملک کو 100 ملین ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب اور امریکہ نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا تھا جس میں جدہ میں ریپڈ ایکشن فورسز اور سوڈانی فوج کے نمائندوں کے درمیان ابتدائی بات چیت کے آغاز کا خیرمقدم کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ جمعہ کی شام سوڈانی فوج اور ریپڈ ایکشن فورسز کے وفود مغربی سعودی عرب کے شہر جدہ کے لیے روانہ ہوئے تاکہ ان کے درمیان مذاکرات شروع ہوں۔
واضح رہے کہ 15 اپریل سے سوڈانی فوج اور ریپڈ ایکشن فورسز کے درمیان مسلسل لڑائی کی وجہ سے بہت سے ممالک نے سوڈان میں تعینات اپنے شہریوں اور سفارت کاروں کو زمینی، سمندری اور فضائی راستوں سے واپس بلا لیا ہے نیز بہت سارے ممالک نے اس میں اپنے سفارتخانے اور دیگر سفارتی مراکز بھی بند کر دیے ہیں۔
مشہور خبریں۔
مشیر خزانہ کا پٹرول کی قیمت میں کمی کا عندیہ
🗓️ 10 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر خزانہ شوکت ترین نے آئندہ 3
دسمبر
الیکشن ملتوی کروانے کی ایک اور قرارداد سینیٹ میں جمع
🗓️ 14 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات ملتوی
جنوری
ٹرمپ غزہ کے عوام کو کہاں ہجرت کرنے پر مجبور کر سکتے ہیں؟
🗓️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں
مارچ
ٹیکنوکریٹ حکومت کو ہرگز قبول نہیں کریں گے، فواد چوہدری
🗓️ 28 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا
دسمبر
گورنر خیبر پختونخوا نے انتخابات کا اعلان نہ کرکے آئین کی خلاف ورزی کی،سپریم کورٹ
🗓️ 1 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آ ف پاکستان نے صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات میں تاخیر سے متعلق ازخود
مارچ
تحفظ آئین موومنٹ کا مقصد؛ محمود خان اچکزئی کی زبانی
🗓️ 12 اگست 2024سچ خبریں: تحفظ آئین موومنٹ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا
اگست
صیہونی جیلوں میں 40 فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال
🗓️ 26 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی جیلوں میں40 فلسطینی قیدی جیلوں کی صورتحال اور فلسطین لبریشن
مئی
کانگریس کی عمارت پر حملے کی تحقیقات کے لیے دو امریکی رہنماؤں کوکیا گیا طلب
🗓️ 24 نومبر 2021سچ خبریں: کانگریس کی تحقیقاتی کمیٹی جو 6 جنوری کو کانگریس کی
نومبر