سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی سرزمین پر یمنی فوج کی سب سے بڑی فوجی کاروائیوں میں سے ایک کے اعلان کے چند گھنٹے بعد سعودی ذرائع نے بتایا کہ جنوبی سعودی عرب میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
سعودی ذرائع نے آج صبح اطلاع دی کہ جنوبی سعودی عرب میں واقعی اہم تنصیبات کو بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن میں نشانہ بنایا گیا ہے،ذرائع نے المیادین کو بتایا کہ کئی بڑے دھماکوں کی آواز نے جیزان کے کچھ حصوں اور جنوبی سعودی عرب کے کئی علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا۔
ذرائع نے مزید کہا کہ بڑے پیمانے پر فضائی حملے نے سعودی عرب کی اہم تنصیبات کو ملک کے اندر نشانہ بنایا،ان ذرائع کے مطابق یمنی فوج اورعوامی کمیٹیاں آج دوپہر اس جارحانہ کاروائی کی تفصیلات کا اعلان کریں گی۔
اس سلسلے میں یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے کل دوپہرکو اعلان کیا کہ یمنی فوج آج دوپہرکو ایک پریس کانفرنس کرے گی اور یمنی مسلح افواج کے سب سے بڑے فوجی آپریشنز میں سے ایک کی تفصیلات فراہم کرے گی نیز اس کاروائی کی تصاویر بھی شائع کی جائیں گی،سعودی ذرائع نے مزید کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ یمنی فوج نے آپریشن سے چند گھنٹے قبل آپریشن کی تفصیلات کا اعلان کیا ہے۔
دریں اثنا سعودی اتحاد نے آج صبح جنوبی سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر حملے کی تصدیق کی تاہم اس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جیزان کے علاقے میں چار خودکش ڈرون اور بیلسٹک میزائل کو تباہ کردیا ہے،واضح رہے کہ یمنی فوج نے ہمیشہ اصرار کیا ہے کہ جب تک یمنی سرزمین کے خلاف سعودی اتحاد کا محاصرہ اور حملے جاری رہیں گے وہ سعودی عرب میں فوجی اہداف پر اپنے جائز حملے جاری رکھے گی۔