سچ خبریں:سعودی عرب نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ فی الحال لبنان کے سفر سے گریز کریں۔
الخلیج آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے بیروت میں پرتشدد جھڑپوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی سکیورٹی کی مشکل صورتحال کے باعث اپنے شہریوں سے لبنان کے سفر سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا۔
یادرہے کہ بیروت کے علاقے الطیونہ میں ہونے والے واقعات کی وجہ سے سعودی عرب نے اپنے شہریوں لبنان کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ، اس دوران لبنانی فورسز پارٹی کے رہنما سمیرجعجع سے وابستہ عسکریت پسندوں نے پر امن مظاہرین کو نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں کچھ افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے۔
سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ تمام شہریوں کو لبنان سمیت بعض ممالک میں سفری پابندی کے حوالے سے وزارت داخلہ کی منظوریوں کی پابندی کرنی چاہیےنیز سعودی حکام نےاس وقت بیروت میں موجود اپنے شہریوں سے احتیاط برتنے اور سکیورٹی کشیدگی یا ان کی زندگیوں کے لیے خطرہ بننے والے اجتماعات سے دور رہنے سے کی بھی اپیل کی ہے۔