سعودی عرب کی افغانستان میں نئے کردار کی تلاش

افغانستان

?️

سچ خبریں:افغانستان میں طالبان کی تحریک کے دوبارہ ظہور کے بعد سعودی سفارتی اور سیاسی کوششیں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ ریاض 20 سال کی علیحدگی کے بعد طالبان کے ساتھ تعلقات کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے کوشاں ہے تاکہ ایک اس ملک کے مستقبل میں نیا کردار ادا کرے۔

خطے میں قطر کی پالیسیوں کے قریب الخلیج آن لائن نیوز ویب سائٹ نے اپنے آج کےشمارے میں اعلان کیا ہے کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سعودی عرب افغانستان میں ایک نیا کردار ڈھونڈ رہا ہےجس کے لیے اس نے مدد کے لیے پاکستان کی طرف رجوع کیا ہے،یادرہے کہ اگست کے وسط میں طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گزشتہ ہفتے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

مشرق وسطیٰ کے واقعات پر رپورٹنگ کرنے والے برطانوی نیوز پورٹل میڈل ایسٹ آئی نے لکھا کہ سعودی عرب نے اپنے علاقائی حلیف پاکستان کو طالبان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے اور تحریک میں اثر و رسوخ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا ہے، ویب سائٹ نے مڈل ایسٹ ریسرچ سینٹر کے ماہر اور ریٹائرڈ امریکی سفیر جیرالڈ ویرسٹن کے حوالے سے بتایا کہ ہمیشہ کی طرح اسلام آباد اور ریاض کے درمیان فالو اپ رابطے جاری ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان غیر متوقع طور پر گزشتہ جولائی میں پاکستان روانہ آئے اور اسی مہینے امریکی افواج نے افغانستان کے بگرام ایئر بیس کو خفیہ طور پر چھوڑ دیا جبکہ گزشتہ اگست میں بھی سعودی جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے سربراہ فیاض بن حامد الرویلی اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے درمیان ایک ملاقات ہوئی۔

یادرہے کہ حال ہی میں اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے اعلان کیا کہ یہ تنظیم حکومتوں کو تسلیم کرنے کے معاملے میں مداخلت نہیں کرے گی۔

 

مشہور خبریں۔

چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہوں،سینیٹر مشتاق احمد

?️ 20 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا

امریکہ اور صیہونیوں کو شکست دینے میں ایران کی کامیابی

?️ 7 جنوری 2022سچ خبریں:ایران اپنی کامیاب کارروائی سے امریکہ اور صیہونی حکومت کو شہید

تائیوان میں شدید زلزلہ؛ امریکہ اور جاپان نے سونامی کی وارننگ جاری کی

?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:   جہاں تائیوان کو لے کر مغرب اور چین کے درمیان

ایرانی انتخاباتی مناظروں پر المیادین چینل کا خصوصی پروگرام

?️ 9 جون 2021سچ خبریں:لبنان کے المیادین نیوز چینل نے ایران کےدوسرے انتخاباتی مناظروں کے

عدالتی اصلاحات نہ کی گئی تو ملک اقتصادی بحران کا شکار رہے گا

?️ 30 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کہتے ہیں

سابق امریکی وزیر خارجہ: پیوٹن کو ٹرمپ کی دھمکی کو سنجیدگی سے لینا چاہیے

?️ 16 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی انتظامیہ کے وزیر خارجہ

دشمن کی لاکھ کوششوں کے باوجود مزاحمتی تحریک کی محبوبیت میں کمی نہیں ہوئی:حسن نصراللہ

?️ 14 مئی 2022سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ صیہونی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے