?️
سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے ایک رکن نے سعودی اتحاد کے ساتھ ممکنہ تنازعات میں اضافے کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ سعودی عرب روسی ہتھیاروں کے ہم تک پہنچنے کے خوف سے ماسکو کی رضامندی کا خواہاں ہے۔
یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے تاکید کی کہ صنعاء متحدہ عرب امارات اور عدن کی مستعفی حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے کی وجہ سے پیدا ہونے والے بڑھتے ہوئے تنازعات کے باوجود خاموش نہیں رہے گا۔
اس رپورٹ کے مطابق یمن کی انصار اللہ تحریک سے تعلق رکھنے والے البخیتی نے تاکید کی ہے کہ ابوظہبی اور عدن کے درمیان سکیورٹی تعاون کے معاہدے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، تحریک انصار اللہ کے سیاسی بیورو کے رکن نے کہا کہ سعودی عرب نے اس خوف سے کہ شاید ماسکو ہمیں ہتھیار دے دے، روس کی رضامندی حاصل کرنے کی کوشش کی۔
البخیتی نے اس سلسلے میں کہا کہ میدانی اہداف کے حصول میں سعودی اتحاد کی ناکامی کے بعد یمن کے حوالے سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے موقف میں بڑی تبدیلی آئی ہے،انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تل ابیب ہی وہ جماعت تھی جو یمن سے متحدہ عرب امارات کے انخلاء کے کھیل میں داخل ہوئی تھی، مزید کہا کہ حکومتوں کو قانونی حیثیت اپنے ملکوں کے اندر سے ملتی ہے نہ کہ بیرون ملک سے یا ولی عہد کی تقرری سے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی طرف سے مقرر کردہ صدارتی قیادت کونسل نے گزشتہ جمعرات کو متحدہ عرب امارات کے ساتھ فوجی-سکیورٹی تعاون اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے، اس سلسلے میں صنعاء کی حکومت نے گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی طرف سے مقرر کردہ صدارتی کونسل کے درمیان فوجی، سکیورٹی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے شعبوں میں اعلان کردہ تعاون کے معاہدے کو مسترد کر دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال
?️ 19 مارچ 2022سچ خبریں: اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی اسیرون نے بھوک ہڑتال کرنے
مارچ
قابض فوج نےغزہ میں اپنے یرغمالیوں کو نشانہ بنایا
?️ 17 دسمبر 2023سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ
دسمبر
فاشر سے کورڈوفن تک؛ بقا کی جنگ میں گھرا سوڈان
?️ 13 نومبر 2025سچ خبریں: سوڈان میں اپریل 2023ء میں شروع ہونے والی خانہ جنگی 21ویں
نومبر
کوئٹہ: تاجروں کا تمام کاروباری مراکز کھولنے کا اعلان
?️ 11 مئی 2021کوئٹہ(سچ خبریں) تاجروں نے حکومتی پابندی ماننے سے انکار کرتے ہوئے احتجاجی
مئی
پاکستان تحریک انصاف نے 4 نومبر کو جلسے کا اعلان کر دیا
?️ 2 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے 4 نومبرکو تھر پارکر میں
نومبر
مضبوط معیشت کے بغیر قوم اہداف حاصل نہیں کرسکتی:آرمی چیف
?️ 5 اکتوبر 2022واشنگٹن: (سچی خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مسلح
اکتوبر
ارجنٹائن کے انتہاپسند صدر کا سرکاری ملازمین پر عتاب
?️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: بلومبرگ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ
مارچ
وزیر اعظم آج قومی اسمبلی میں خطاب کریں گے
?️ 30 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کے لیے
جون