سعودی عرب کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت بند ہونے کا امکان

سعودی

?️

سچ خبریں:امریکی سینیٹ کے ایک رکن نے اعلان کیا کہ بائیڈن ممکنہ طور پر سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت روک دیں گے۔

امریکی سینیٹ کے ایک ممتاز سینیٹر نے جمعے کے روز سعودی عرب کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت روکنے کے امکان کا اعلان کیا، امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات اور خصوصی کمیٹی کے رکن سینیٹر کرس کونز نے سی این این کو بتایا کہ میرے خیال میں امریکی انتظامیہ اور سینیٹ دونوں سعودی عرب کے خلاف کارروائی کریں گے اور ممکنہ کارروائیوں میں سے ایک یہ ہے کہ اس ملک کو ہتھیار کی فروخت روک دی جائے گی۔

یاد رہے کہ یہ تبصرے اس کے بعد سامنے آئے ہیں جب جب سعودی عرب کی جانب سے یومیہ 2 ملین بیرل تیل کی پیداوار میں کمی کی حمایت کی گئی تھی جس کے بعد بائیڈن انتظامیہ اور کانگریسی ڈیموکریٹس نے ریاض کے ساتھ اپنی لفظی جنگ شروع کر رکھی ہے،بائیڈن نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ دو طرفہ تعلقات پر نظرثانی کرے گی اور انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے متنبہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے خلاف مختلف ردعمل ظاہر کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے بھی کہا ہے کہ ریاض کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے فیصلے سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور یہ مسئلہ یوکرین کے خلاف روس کی جاری جنگ میں سعودی عرب کی اخلاقی اور فوجی حمایت کے مترادف ہے، انہوں نے کہا کہ 2 ملین بیرل کی اس کمی سے سب سے زیادہ فائدہ روس کو ہوگا کیونکہ ظاہر ہے کہ روس قیمت میں اضافہ کے لیے طلب کو بڑھانا اور سپلائی کو کم رکھنا چاہتا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

ایران اور سعودی عرب کے درمیان قونصل خانے دوبارہ کھولنے کا ابتدائی معاہدہ

?️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں: سعودی عرب میں ایک غیر ملکی سفارت کار نے اے ایف

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان پاکستان پہنچ گئے

?️ 9 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) گلوبل صمود فلوٹیلا کے قافلے میں شامل سابق

نگران وزیراعظم کا بجلی چوروں، واجبات کے نادہندگان کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

?️ 4 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے حکام کو قانون نافذ

زندگی روز بروز مشکل ہوتی جا رہی ہے: ابوظہبی کیمپ میں منتظر افغان

?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:امریکی انخلاء کے عمل کے دوران عرب ممالک کے کیمپوں میں

جنگ کا نتیجہ نیتن یاہو کی سیاسی زندگی کا خاتمہ ہو گا: ایرانی اہلکار

?️ 15 جون 2025سچ خبریں: ایران نے صہیونی ریاست کے خلاف اپنی جنگی تیاریوں اور حملوں

دو سالہ جنگ کے باوجود حماس کی فوجی طاقت برقرار

?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا کے مطابق، غزہ پٹی پر جنگ شروع ہونے کے

غزہ کی جنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے نیتن یاہو کے نئے بہانے

?️ 24 دسمبر 2025غزہ کی جنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے نیتن یاہو کے نئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے