?️
سچ خبریں:سعودی عرب کی حزب اختلاف کی تنظیم نے آل سعود کی جانب سے جزیرہ تاروت کی تاریخی اور ثقافتی حیثیت کو تباہ کرنے کی کوششوں کے خلاف خبردار کیا ہے۔
سعودی عرب حزب اختلاف کی تنظیم نے آل سعود حکومت کی جانب سے مشرقی سعودی عرب کے جزیرہ تاروت کی تاریخی اور ثقافتی حیثیت کو تباہ کرنے کی کوششوں کے بارے میں خبر دار کیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی حکام سے اس سے پہلے بھی اس ملک کے مختلف علاقوں میں بہت سی اسلامی اور تاریخی یادگاروں کو ہٹانے کی کوشش کی ہے جن میں رسول اللہؐ ، آپ کے خاندان اور آپ کے صحابہ کرام کی تاریخ سے متعلق مکہ اور مدینہ کی دسیوں اسلامی یادگاریں بھی شامل ہیں۔
سعودی حزب اختلاف نے اس کے علاوہ جدہ شہر کے درجنوں تاریخی محلوں اور تاریخی یادگاروں سمیت الاحساء اور القطیف کی تاریخی دیواروں کے سلسلہ میں بھی انتباہ دیا۔
تنظیم کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دارین اور تاروت جزائر کی ترقی کے لیے رہنما اصول کے عنوان سے جو اعلان کیا ہے اور پرکشش منصوبے پیش کیے ہیں انہیں ان درجنوں گمراہ کن منصوبوں کے تناظر میں ہی رکھا جا سکتا ہے، ایسے منصوبے جو کسی بھی شعبے میں لوگوں کی ضروریات اور ان کے بنیادی خدشات کو پورا نہیں کرتے بلکہ بنیادی طور پر ان کا مقصد ایک نئی شناخت ایجاد کرنا اور سعودی عرب کے ثقافتی تنوع کو کمزور کرنا ہے، یہ صرف انتظامی بدعنوانی اور دانستہ کوتاہی کو چھپانے کا ایک پردہ ہے جو ملکی اداروں کو کھا رہی ہے۔
اس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق محمد بن سلمان کی جانب سے دارین اور تاروت جزیروں کی ترقی کے حوالے سے اعلان سعودی حکومت کی بے توقیری اور سرکاری ہسپتال کے ساتھ ساتھ بہت سے تعمیراتی منصوبوں اور بنیادی ڈھانچے کے قیام پر مبنی جزیرہ تاروت کے عوام کے متواتر مطالبات کو پس پشت ڈالنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یہ مسئلہ حکومت کی سنجیدگی اور جزیرے کی اعلان کردہ ترقی کے بارے میں اس کی ایمانداری پر سوال اٹھاتا ہے کہ کیا اس فیصلے کا مقصد اس خطے کے تاریخی مقام اور ثقافتی خصوصیات کو نشانہ بنانا ہے؟
سعودی حزب اختلاف کی ایسوسی ایشن نے کہا کہ تاروت جزیرہ کے ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے کے لیے اس جزیرے کی تاریخ بھر میں اعلیٰ اور باوقار حیثیت پر غور کرنے اور اس کے متعین اور عام نام تاروت جزیرہ کو تبدیل نہ کرنے کی ضرورت ہے۔


مشہور خبریں۔
جنہوں نے زندگی میں کچھ نہیں کیا وہ ہمیں سیکھا رہے ہیں
?️ 18 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو
جون
جدہ کی دیواروں پر طاغوت مردہ باد کے نعرے
?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے ولی عہد کے ہاتھوں جدہ کی بڑے پیمانے
فروری
کیا ٹرمپ اب بھی نیتن یاہو کا بہترین دوست ہے؟
?️ 29 دسمبر 2025 کیا ٹرمپ اب بھی نیتن یاہو کا بہترین دوست ہے؟ عبری
دسمبر
یورپی یونین اور پاکستان کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس، سیاسی ، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
?️ 21 دسمبر 2025اسلام آباد:(سچ خبریں) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی یونین اور
دسمبر
شام میں دہشتگروں کے کیمیائی حملوں کے منصوبے
?️ 3 جولائی 2021سچ خبریں:روس کا کہنا ہے شام کے شہر ادلب میں ایک بار
جولائی
ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
?️ 27 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کمیشن برائے اعلیٰ تعلیم (ایچ ای سی) کے
مارچ
سعودی عرب میں گزشتہ ماہ کے دوران مہنگائی میں اضافہ
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں فروری میں افراط زر کی شرح میں 1.6
مارچ
ترکی اور متحدہ عرب امارات کا خلائی تحقیق کے شعبے میں تعاون
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے وزیر ٹیکنالوجی سلطان احمد الجابر کے
جولائی