?️
سچ خبریں:اعمال حج کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی پلان پیش کرنا اور ان مناسک کے انعقاد کے لیے لائسنس جاری کرنے کے لیے اہم شرائط کا تعین سعودی عرب میں اس سال حج سے متعلق اہم ترین خبروں میں سے ایک ہے۔
القاہرہ 24 نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسجد الحرام اور مسجد النبی کے حکام نے اس سال مناسک حج کے دوران ان مقدس مقامات اور ان کے ارد گرد کے علاقوں میں حفاظتی منصوبوں کا اعلان کیا اور کہا کہ اس پلان میں حجاج کرام کی تعداد کی جانچ اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ مسلسل تعاون کرنا بھی شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس سال کے مناسک حج کے لیے سعودی حکام کے سکیورٹی پلان میں خدا کے گھر کے مہمانوں کے لیے مخصوص داخلی راستوں کا تعین اور بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے نماز کے اوقات میں حاجیوں کی نسبتہ تعداد کا تعین کرنا بھی شامل ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معمر افراد اور معذور افراد کو امداد فراہم کرنا ، پیدل چلنے والے راستوں کی دیکھ بھال ، صحت کی جانچ کرنا اور موسم کی صورتحال کا جائزہ لینا مذکورہ منصوبے میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس وقت مسجد الحرام میں 500 سے زائد سکیورٹی فورسز مختلف مقامات کی حفاظت اور مرکزی کراسنگ کی نگرانی نیز آگ بجھانے کے نظام کی جانچ کے لیے تعینات ہیں۔
دوسری جانب سعودی وزارت حج و عمرہ نے پیر کو اعلان کیا کہ عازمین حج مناسک حج کے دوران ہجوم سے آگاہ رہیں اور سکیورٹی فورسز کی ہدایات پر توجہ دیں۔
مشہور خبریں۔
ایمان مزاری کی کسی بھی کیس میں گرفتاری سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کرنا لازمی قرار
?️ 4 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے انسانی حقوق کی معروف
ستمبر
سی این این نیوز نیٹ ورک امریکی حکومت کی طرف سے ممکنہ قانونی کارروائی
?️ 2 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی ہوم لینڈ سیکورٹی کے سکریٹری نے آج اعلان کیا
جولائی
ایران کے ساتھ جنگ کے بارے میں اسرائیل کے خدشات
?️ 23 جون 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل ایران کے
جون
شہید نصراللہ اور اسلامی ملتیں
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: شہدائے اسلامیہ سید حسن نصر اللہ کے طرز زندگی اور
فروری
سیلاب متاثرین کی مدد کا سلسلہ جاری رہے گا، اقوامِ متحدہ کی یقین دہانی
?️ 9 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اقوام متحدہ نے پاکستان کو یقین دلایا ہے کہ
مارچ
عراق شام سرحد پر امریکی اڈے میں دھماکہ
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:عراقی ذرائع نے شام کی سرحد کے قریب واقع ایک امریکی
جولائی
چین کی خارجہ پالیسی میں جیو اکنامک کا تجزیہ
?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں: دنیا کے تمام حصوں میں جغرافیائی سیاسی مسائل کی طرف عالمی
دسمبر
سنوار کے انتخاب پر امریکی اور صہیونی میڈیا کا ردعمل
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: تحریک حماس کی جانب سے یحییٰ سنوار کو شہید اسماعیل
اگست