🗓️
سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ہفتے کی شام کو صیہونی حکومت کی طرف سے اقوام متحدہ سے منسلک ایک اسکول پر بمباری کے واقعے پر ردعمل ظاہر کیا جس کے نتیجے میں کم از کم 200 افراد شہید ہوئے تھے۔
الجزیرہ نیوز چینل کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ کی پٹی میں الفاخورہ اسکول پر وحشیانہ بمباری کی شدید مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے غزہ جنگ کے بارے میں سلامتی کونسل میں کیا کہا؟
یاد رہے کہ صیہونی جنگی طیاروں نے غزہ کے شمال میں واقع جبالیا کیمپ میں واقع الفاخورہ اسکول پر بمباری کی،تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس وحشیانہ حملے میں 200 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔
یہ اسکول اقوام متحدہ (UNRWA) سے وابستہ ہے اور اس میں پناہ گزینوں کو رکھا گیا ہے، جن میں زیادہ تر بچے ہیں، اس اسکول کے ساتھ ہی تل لزعتر اسکول کو بھی بمباری کا نشانہ بنایا گیا۔
اس بیان میں سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے الفاخور اسکول پر بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے عام شہریوں کو منظم طریقے سے نشانہ بنانے کی مخالفت پر زور دیا۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب غزہ کے لوگوں کی جبری ہجرت کے خلاف
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق ریاض نے ان جرائم کے ارتکاب پر صیہونی حکومت کے خلاف بین الاقوامی قانونی چارہ جوئی کے طریقہ کار کو فعال کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
مشہور خبریں۔
بنگلہ دیش کی صورتحال پر پاکستان کا ردعمل
🗓️ 7 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان نے بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی
اگست
ترکی شامیوں کی نسل کشی کے درپے:شام
🗓️ 31 مئی 2022سچ خبریںشام کی وزارت خارجہ کے ایک سرکاری ذریعے نے کہا کہ
مئی
اسرائیلی فوج حزب اللہ کے ردعمل کے خوف سے چوکس
🗓️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان میں قابض حکومت کی طرف سے کل کے سائبر دہشت
ستمبر
لاہور میں دہشتگردانہ حملے کو ناکام بنا دیا
🗓️ 8 اگست 2021لاہور(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق ترجمان کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ
اگست
حکومت نے سرکاری محکموں کو عملے کی مراعات میں رد و بدل سے روک دیا
🗓️ 4 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے خود مختار، نیم خودمختار، پبلک سیکٹر
نومبر
نور مقدم کیس کے ملزمان کو عدالت نے دور روزہ پولیس ریمانڈ میں بھیج دیا
🗓️ 27 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پیرکی صبح ہی اسلام آباد کی ایف ایٹ کچہری
جولائی
پاکستانی چیئرمین سینیٹ رئیسی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے ایران روانہ
🗓️ 4 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستانی چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی وزیراعظم پاکستان کی
اگست
فرانس میں ہزاروں لوگ سڑکوں پر
🗓️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں:پولیس کی تلاشی کے دوران ایک نوجوان کی ہلاکت کے تقریباً
ستمبر