سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ہفتے کی شام کو صیہونی حکومت کی طرف سے اقوام متحدہ سے منسلک ایک اسکول پر بمباری کے واقعے پر ردعمل ظاہر کیا جس کے نتیجے میں کم از کم 200 افراد شہید ہوئے تھے۔
الجزیرہ نیوز چینل کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ کی پٹی میں الفاخورہ اسکول پر وحشیانہ بمباری کی شدید مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے غزہ جنگ کے بارے میں سلامتی کونسل میں کیا کہا؟
یاد رہے کہ صیہونی جنگی طیاروں نے غزہ کے شمال میں واقع جبالیا کیمپ میں واقع الفاخورہ اسکول پر بمباری کی،تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس وحشیانہ حملے میں 200 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔
یہ اسکول اقوام متحدہ (UNRWA) سے وابستہ ہے اور اس میں پناہ گزینوں کو رکھا گیا ہے، جن میں زیادہ تر بچے ہیں، اس اسکول کے ساتھ ہی تل لزعتر اسکول کو بھی بمباری کا نشانہ بنایا گیا۔
اس بیان میں سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے الفاخور اسکول پر بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے عام شہریوں کو منظم طریقے سے نشانہ بنانے کی مخالفت پر زور دیا۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب غزہ کے لوگوں کی جبری ہجرت کے خلاف
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق ریاض نے ان جرائم کے ارتکاب پر صیہونی حکومت کے خلاف بین الاقوامی قانونی چارہ جوئی کے طریقہ کار کو فعال کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔