سچ خبریں: بحرین کے دفاعی حکام نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کی جنوبی سرحد پر ان کے ٹھکانوں پر ڈرون حملے کے دوران اس ملک کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی ڈیفنس فورس کی جنرل کمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کی جنوبی سرحد پر ہونے والے ڈرون آپریشن اور اس ملک کی افواج کے ٹھکانوں پر بمباری کے دوران ایک افسر اور ایک اور فوجی اہلکار مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: یمن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے کشیدہ تعلقات
اس بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ کاروائی یمنی فورسز نے کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنوبی علاقوں میں تعینات بحرین اور اس ملک کی افواج کے ٹھکانوں کے خلاف اس ڈرون حملے کے دوران متعدد دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔
اس ڈرون حملے میں مارے جانے والے بحرینی فوجی ان فوجیوں میں شامل ہیں جو یمن کے خلاف سعودی جارح اتحاد کا حصہ ہیں۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ فوجی عرب اتحاد کے دائرہ کار میں دوست ملک سعودی عرب کی جنوبی سرحدوں کے دفاع کے لیے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران ہلاک ہوئے۔
مزید پڑھیں: یمن جنگ کے نتائج؛سعودی عرب کا پورا نہ ہونے والا آٹھ سالہ خواب
درایں اثنا بحرین نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن کے خلاف سعودی اتحاد کی فوجی کاروائیوں کی معطلی کے باوجود یہ حملہ انصار اللہ فورسز نے کیا ہے، تاہم اس نے اپنے دعوے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ہے اور نہ ہی سعودی حکام نے اس سلسلہ میں کسی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔