?️
سچ خبریں:مسجد الحرام اور مسجد النبی کی انتظامیہ نے بیت اللہ الحرام کے زائرین کے لیے حفظ قرآن کی 100 نشستوں کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔
السبوع میگیزن کی رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد النبی کی انتظامیہ کی جانب سے منعقد ہونے والے حلقوں میں سعودی اساتذہ قرآن کریم کی تعلیم دیں گے اور یہ پروگرام حج کے دوران عازمین کی سرگرمیوں اور خصوصی پروگراموں کی مناسبت سے منعقد کیا گیا ہے۔
مسجد الحرام اور مسجد النبی کی انتظامیہ خانہ خدا کے زائرین کے لیے دیگر پروگرام بھی منعقد کرتی ہے، جس میں متعدد زبانوں میں پمفلٹ کی اشاعت، خانہ خدا کے مہمانوں کی رہنمائی کے لیے ایک خصوصی پروگرام اور شرعی مسائل کے جوابات شامل ہیں۔
اس کے علاوہ مسجد الحرام میں 40 سے زائد خصوصی گائیڈز تعینات کیے گئے ہیں جو طواف اور مناسک حج کے سلسلے میں عازمین کو خدمات فراہم کرتے ہیں اور اس مسجد کے داخلی راستوں پر علماء و مشائخ عازمین کے سوالات کے جوابات دیتے ہیں، یاد رہے کہ اس سال مختلف ممالک سے تقریباً 10 لاکھ عازمین حج مناسک حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب آئے ہیں جس میں انڈونیشیا نے 10051 عازمین حج بھیج کر رواں سال مناسک حج میں سب سے زیادہ عازمین حج روانہ کیے ہیں۔


مشہور خبریں۔
علیمہ خان کے چوتھی بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، ضامن کے مچلکے ضبط
?️ 22 اکتوبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی
اکتوبر
یوکرین کی جانب سے انڈونیشیا کا امن منصوبہ مسترد
?️ 4 جون 2023سچ خبریں:یوکرین کی وزارت خارجہ نے انڈونیشیا کی کریمیا اور روس کے
جون
کبریٰ خان اور گوہر رشید سعودی عرب میں نکاح کریں گے، میڈیا کا دعویٰ
?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں: اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید کی شادی کی
جنوری
یورپ مالڈووا کے ‘جبری قبضے’ کی منصوبہ بندی کر رہا ہے: ماسکو
?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: روسی خارجی انٹلیجنس سروس نے یورپی ممالک کی جانب سے
ستمبر
اب تک کتنے حاجی خانہ خدا کے مہمان بن چکے ہیں؟
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب میں پاسپورٹ کے اجراء کے جنرل ڈیپارٹمنٹ نے اعلان
جون
12ویں دفاعی نمائش ’آئیڈیاز 2024‘ 19 سے 22 نومبر تک کراچی میں منعقد ہو گی
?️ 29 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) گزشتہ 25 سال سے کامیابی سے جاری آئیڈیاز نمائش
اکتوبر
330000 فرانسیسی بچے کئی دہائیوں سے کیتھولک چرچ کے جنسی استحصال کا شکار
?️ 5 اکتوبر 2021سچ خبریں:فرانس کے کا ایک آزاد انکوائری کمیشن کا کہنا ہے کہ
اکتوبر
الخلیل میں صیہونیوں کی خود کشی؛ اسرائیلی لڑکی کا ہوا قتل
?️ 10 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے فوجیوں نے آج صبح غزہ کی پٹی پر
مئی