سعودی عرب میں سماجی کارکن کو 18 سال قید کی سزا

سعودی عرب

🗓️

سچ خبریں:سعودی عرب کی عدالت نے جدو کے نام سے مشہور سماجی کارکن محمد الجدیعی کو 18 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

الخلیج الجدید کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم ڈان نے اعلان کیا ہے کہ ” جدو ” کو اپریل 2020 کے آغاز سے سیاسی کارکنوں، محافظوں اور میڈیا کارکنوں کی وسیع پیمانے پر گرفتاریوں کے دوران حراست میں لیا گیا ہے۔

انسانی حقوق کی اس تنظیم نے جدو پر عائد کیے جانے والے الزامات کا ذکر نہیں کیا، واضح رہے کہ یہ سزا اس وقت جاری کی گئی ہے جب حال ہی میں انسانی حقوق کی تنظیم ’فریڈم انیشی ایٹو‘ نے اعلان کیا تھا کہ سعودی عدالت نے انسانی حقوق کی کارکن ’سلمی الشہاب‘ کو 34 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

یاد رہے کہ انگلینڈ میں رہنے والے سلمی الشہاب کو گزشتہ سال اپنے ملک سعودی عرب کے دورے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا، وہ دو بیٹیوں کی ماں ہیں جنہوں نے نظر بندوں کی رہائی، اظہار رائے کی آزادی کی بار بار درخواست کے ساتھ ساتھ اپنے ٹوئٹر پیج پر فلسطین کے مسئلے اور سعودی عرب میں خواتین کے حقوق کے بارے میں مسلسل لکھا۔

اس کے علاوہ، انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ سعودی اپیل کورٹ نے مسجد الحرام کے امام اور خطیب شیخ صالح آل طالب کو 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

سوشل میڈیا جمہوریت کے لیے خطرہ ہے: اردغان

🗓️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں:  ترک صدر رجب طیب اردغان نے ہفتے کی شام سوشل

روپے کی قدر میں بہتری

🗓️ 29 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں آج دن کے آغاز میں

مقبوضہ فلسطین کے بن گورین ائرپورٹ عملے کی ہڑتال

🗓️ 12 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے اعلان کیا کہ تل ابیب کے بن گورین

امریکی قبضہ زیادہ دیر نہیں چلے گا: انصاراللہ

🗓️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی بیورو کے رکن علی

ہفتہ وار مہنگائی بڑھ کر 38.28 فیصد تک جا پہنچی

🗓️ 14 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں

اسکولوں میں 11 اکتوبر سے مستقل کلاسز کے آغاز کا اعلان

🗓️ 8 اکتوبر 2021لاہور(سچ خبریں)تعلیمی اداروں پر 50 فیصد طلباء بلانے کی پابندی ختم کرتے

فرانسیسی انتخابات کی تازہ ترین خبریں؛ میکرون اور لی پین دوسرے راؤنڈ میں

🗓️ 11 اپریل 2022سچ خبریں: فرانس کے صدارتی انتخابات کا پہلا مرحلہ اتوار کو ملک بھر

سعودی خلائی ادارے کا خلانوردی سے متعلق تربیت دینے کا فیصلہ

🗓️ 18 اگست 2021ریاض(سچ خبریں) سعودی خلائی ادارے نے خلانوردی سے متعلق تربیت نیا پروگرام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے