سعودی عرب میں دو بحرینی نوجوانوں کی پھانسی پر ردعمل

بحرینی

🗓️

سچ خبریں:بحرینی عوام اور حکومت مخالف قوتوں نیز انسانی حقوق کی تنظیموں نے سعودی عرب میں 2 بحرینی نوجوانوں کو پھانسی دیے جانے کی مذمت کی ہے۔

بحرین کے مذہبی رہنما آیت اللہ عیسی قاسم نے جعفر سلطان اور صادق ثمر کے اہل خانہ کو فون کرکے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ ان دو جوانون کے خاندان نے بھی شیخ عیسی قاسم کے جواب میں اعلان کیا کہ آپ ہمارے بزرگ ہیں اور ہم آپ کی وطن واپسی کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

بحرین کی الوفاق قومی اسلامی کمیونٹی نے آل سعود کے ہاتھوں جعفر سلطان اور صادق ثمر نامی دو بحرینی نوجوانوں کو پھانسی دیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ ایک غلطی، جرم اور سیاسی پھانسی ہے جس میں بنیادی، قانونی اور اخلاقی معیارات کا فقدان ہے۔

اس بیان کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے دو بحرینی نوجوانوں کو پھانسی دیے جانے کی خبر سے بحرین میں سنسنی پھیل گئی،سیاسی اور قانونی مسائل کے مقابلے مں قتل کی زبان استعمال کرنا جائز نہیں ہے اور بحرینی حکومت بھی سعودی حکام کے ساتھ (اس پھانسی میں) تعاون کی ذمہ دار ہے۔

بحرین کی الوفاق نیشنل اسلامک سوسائٹی نے ان دونوں نوجوانوں کے لیے 2 روزہ عوامی سوگ کا اعلان کیا ہے، بحرین کی قومی اسلامی الوفاق جمعیت کے سکریٹری جنرل شیخ علی سلمانجو زیر حراست ہیں، نے آل سعود کے ہاتھوں پھانسی پانے والے 2 بحرینی نوجوانوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

بحرین ہیومن رائٹس ایسوسی ایشن کے سربراہ باقر درویش نے بھی اعلان کیا کہ سعودی عرب نے پیر کے روز دو بحرینی نوجوانوں کو تشدد کے تحت اعتراف جرم کاکی بن پر پھانسی دے دی۔

بحرین کے 14 فروری انقلاب اتحاد نے ایک بیان جاری کرکے سعودی عرب میں دو بحرینی نوجوانوں کو پھانسی دیے جانے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

مینارِ پاکستان واقعہ پر ماہرہ نے بھی شدید برہمی کا اظہارکیا

🗓️ 18 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی صفِ اول اداکارہ

عراق میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ

🗓️ 29 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایک ڈرون نے عراق

پاکستان کو افغان امن اجلاس میں مدعو کیا گیا

🗓️ 11 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) روسی نیوز وائیر ٹی اے ایس ایس نے افغانستان

حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے والوں کو کیا ملے گا؟شیخ رشید کی زبانی

🗓️ 27 جون 2024سچ خبریں: عوامی مسلم لیگ کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر، شیخ

کورونا: مزید 137 مریض جان کی بازی ہار گئے

🗓️ 20 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا وائرس  روزانہ سیکڑوں افراد کی جانیں لے رہا

کراچی کو صاف کرنا وزیر اعظم کا کام نہیں:فواد چوہدری

🗓️ 4 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے

اسرائیلی سیکیورٹی سروسز کو فلسطینی مجاہدین نے بری طرح شکست دی: حزب اللہ

🗓️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:  لبنان کی حزب اللہ تحریک نے آج جمعہ کو تل

مسلم لیگ (ن) پی آئی اے کی سلیکٹڈ نجکاری کر رہی ہے، سلیم مانڈوی والا

🗓️ 12 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی نے پاکستان ایئر لائنز کی نجکاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے