?️
سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ آج صبح اس ملک کے ایک نوجوان کو 2011 میں قطیف میں ہونے والے مظاہروں میں حصہ لینے سمیت 13 سنگین الزامات پر سزائے موت دی گئی ہے ۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (واس) کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ آج (منگل – 15 جون) سعودی عرب کے شہر تاروت سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان مصطفی بن ہاشم بن عیسیٰ آل درویش کو پھانسی دی گئی جو 2015 سے قید میں تھا، سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے اس نوجوان سعودی شخص کی پھانسی کا اعلان کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ سعودی حکام نے اس کی گرفتاری کے آغاز ہی سے ہی اس پر 13 الزامات عائد کیے تھےجن میں 2011 میں قطیف مظاہروں میں حصہ لینے کا سب سے کم الزام تھا۔
یادرہے کہ اس سے قبل یہ اطلاع ملی تھی کہ سعودی نوجوان الظہران میں ایک کمپنی میں ملازمت کر رہا ہے اور سعودی عدالتی حکام نے اسے سزائے موت سنائی ہے ، باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور جنسی استحصال کیا گیا نیز اسے اوپر شاہی حکومت کے خلاف بغاوت،ڈکیتی،غیرقانونی گروپ کی تشکیل،سکیورٹی مراکز اورسکیورٹی گشتی پارٹی پر فائرنگ نیز قطیف میں بغاوت کی کوشش جیسے جھوٹے الزامات کی ایک لمبی فہرست پر دستخط کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔
کچھ دن پہلے سعودی عدلیہ نے اس نوجوان کی موت کی سزا کو برقرار رکھا ، اور یہ سزا آج صبح ہی عمل میں لائی گئی ہے۔ ادھر کچھ بین الاقوامی اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے سعودی حکومت سے سزائے موت کو معطل کرنے اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
کچھ قانونی ذرائع کا کہنا ہے کہ مصطفی کوبری قرار دینے کے لئے کافی شواہد موجود تھے ، لیکن ان کے خلاف فیصلہ زیادہ سیاسی تھا اور سعودی عدلیہ نے اسے بالکل بھی تبدیل کرنے سے انکار کردیا تھا۔
مشہور خبریں۔
غزہ کی پٹی میں ایک اور فلسطینی بچی کی شہادت
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:غزہ پر صیہونی حکومت کے حالیہ حملوں کے نتیجے میں زخمی
اگست
امریکہ نکولس مادورو کی جیت سے بہت پریشان! وجہ؟
?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: وینزویلا کے صدارتی انتخابات میں نکولس مادورو کی جیت اور ریاست
جولائی
12 فروری 1978 کو کیا ہوا؟
?️ 1 فروری 2025سچ خبریں: اسلامی انقلاب کی فتح کے یقینی آثار کے ظہور کے
فروری
صدر مملکت نے چینی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دے دی
?️ 24 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اہم قدم
ستمبر
سیاسی رہنما کیسے رہا ہو سکتے ہیں؟؛عمر ایوب کی زبانی
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے وزیراعظم سے
جون
کیا یوکرینیوں کو ابھی بھی امریکہ پر بھروسہ ہے؟
?️ 6 مارچ 2025 سچ خبریں:ذرائع کے مطابق، واشنگٹن اور کیف جلد ہی معدنی وسائل
مارچ
شہید محمد الضیف کے بارے میں القسام بریگیڈز کے ترجمان کا پیغام
?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: قسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اتوار کو ایک
جولائی
فرانسیسی صدر کی عوامی مقبولیت میں غیر معمولی کمی
?️ 26 اپریل 2023سچ خبریں:فرانس میں کیے جانے والے سروے کے مطابق فرانسیسی عوام کی
اپریل