سچ خبریں:سی این این ٹی وی چینل نے سعودی عرب میں ایمفیٹامائن کی 45 ملین گولیاں پکڑے جانے کی رپورٹ شائع کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ملک مشرق وسطیٰ کا منشیات کا دارالحکومت بن چکا ہے۔
سی این این ٹی وی چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ سعودی حکام نے بدھ کے روز ریاض میں منشیات کی سب سے بڑی کھیپ دریافت کی،ایک ایسا مسئلہ جس کے بارے میں ماہرین کا خیال ہے کہ سعودی عرب مشرق وسطیٰ کا منشیات کا دارالحکومت بننے جارہا ہے۔
سی این این نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اپریل میں ایک خوفناک، منشیات کے جرم نے سعودی میڈیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جب ریاض کے مشرق میں ایک شخص نے افطاری سے قبل اپنے خاندان کے افراد کو آگ لگا کر چار افراد کو قتل کر دیا۔
پولیس نے اعلان کیا کہ اس شخص نے یہ جرم شابو کے زیر اثر کیا، ایک قسم کی میتھیمفیٹامین (شیشہ یا کرسٹل) ہے، اس واقعے کے بعد سعودی میڈیا نے اس ملک میں منشیات کے استعمال میں اضافے کے بارے میں خطرے کی گھنٹی بجا دی اور ایک کالم نگار نے اس ملک میں منشیات کی اسمگلنگ کو "ہمارے خلاف کھلی جنگ اور کسی بھی جنگ سے زیادہ خطرناک” قرار دیا۔
واضح رہے کہ سعودی حکام نے حال ہی میں ریاض کے ایک گودام میں تقریباً 45 ملین ایمفیٹامین گولیاں ضبط کرکے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی منشیات کی کھیپ ضبط کرنے کا اعلان کیا ہے۔