سچ خبریں: سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے ساتھ ایک فون کال میں اعلان کیا کہ ریاض فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے ساتھ فون پر بات چیت میں مقبوضہ علاقوں میں جنگ کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب فلسطینی قوم اور فلسطین کے ساتھ کھڑا رہے گا نیز مشرق وسطیٰ کے خطے کے امن کے لیے کوشش کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونیوں کے ساتھ دوستی کا سعودی عرب کو کیا فائدہ ہوگا؟
اس رپورٹ کے مطابق محمود عباس کے ساتھ اپنی ٹیلی فونک گفتگو میں بن سلمان نے فلسطینی قوم کے لیے ریاض کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا اور اعلان کیا کہ سعودی عرب فلسطین میں امن و استحکام کی واپسی کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔
دوسری جانب محمود عباس نے فلسطینی قوم کے موقف کے لیے ریاض کی حمایت کو سراہتے ہوئے سعودی ولی عہد سے مقبوضہ فلسطین کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا اور اس پر تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ ہفتہ (7 اکتوبر) کی صبح ہوئے فلسطینی مجاہدین ایک درست اور مربوط کاروائی میں غزہ کی سرحدوں کو عبور کر کے غزہ کی پٹی کے اطراف میں موجود مقبوضہ بستیوں میں داخل ہوئے نیز آدھے گھنٹے سے بھی کم عرصے میں مقبوضہ علاقوں کی جانب 5 ہزار سے زائد راکٹ اور میزائل داغے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب کی نظر میں مسئلہ فلسطین کا کیا حل ہے؟
صہیونیوں کے سادہ کپڑوں میں فرار ہونے کی تصاویر، سرحدی فوجیوں کا قتل، کاروں کی لوٹ مار یہاں تک کہ سرحدی چوکیوں پر اسرائیلی ٹینکوں کی تصاویر صہیونیوں کی حیرت کی گہرائی کو ظاہر کرتی ہیں۔
مشہور خبریں۔
حماد اظہر کے نام محکمہ توانائی سندھ کا خط
جنوری
وزیراعظم عرب سمٹ کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کےبعد کلائمٹ سمٹ کیلئے باکو روانہ
نومبر
شیخ رشید نے چمن بارڈر بند کرنے کا عندیہ دے دیا
ستمبر
غرب اردن میں اسرائیلی فوج کا سرچ آپریشن، متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا
اپریل
بائیڈن کے ذہنی توازن پر ایک بار پھر سوالیا نشان
جون
صیہونیوں نے رہائی پانے والے بعض فلسطینیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا
جنوری
امریکہ-چین معاشی جنگ اور پاکستان کی حکمت عملی
مارچ
صیہونیوں کی حزب اللہ کے ساتھ جنگ کی تیاریاں
ستمبر