سعودی عرب صیہونیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے درپے

سعودی

🗓️

سچ خبریں:عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک "نجباء” کے ترجمان نے سعودی شیعہ عالم شیخ نمر النمر کی شہادت کی چھٹی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاض صیہونی حکومت کے لیے محفوظ پناہ گاہ پیدا کرنا چاہتی ہے۔
عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک نجباء کے انفارمیشن آفس کی رپورٹ کے مطابق، اس تحریک کے ترجمان نے سعودی شیعہ عالم شیخ نمر النمر کی شہادت کی چھٹی برسی کے موقع پر گفتگو کی، جنہیں آل سعود نے پھانسی دی تھی، رپورٹ کے مطابق، انہوں نے کہاکہ العبادی کی حکومت میں بغداد اور ریاض کے درمیان تعلقات کی بحالی کے آثار نظر آئے، اس لیے بغداد نے کم از کم شہید النمر کی پھانسی میں تاخیر کے لیے ثالثی کی تاہم ریاض نے اس ثالثی پر توجہ نہیں دی جبکہ سعودیوں نےاس سلسلہ میں عراقی سنی دارالافتاء کی درخواست کو بھی نظر انداز کر دیا۔

انھوں نے کہا کہ یقیناً سب جانتے ہیں کہ سعودی حکومت صیہونیوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ پیدا کرنا چاہتی ہے،الشمری نے مزید کہا کہ آیت اللہ نمر باقر النمر کی پھانسی کی خبر نے عراقی عوام کے درمیان غم اور غصے کی لہر دوڑا دی جو وسیع پیمانے پر مظاہروں اور سوگ کی تقریبات کا باعث بنی ، وسطی اور جنوبی عراق میں کوئی ایسا شہر نہیں ہے جہاں شہید النمر کے لیے ماتمی تقریبات منعقد نہ کی گئی ہوں ۔

انھوں نے کہا اس وقت الحشد الشعبی نے داعش کے خلاف لڑنے کے ایک میزائل تیار کیا جس کا نام شہید کے نام پر رکھا میزائل کو شہید کا نام دیا کیونکہ آئی ایس آئی ایس نے آیت اللہ النمر کے قاتلوں جیسا طریقہ اختیار کیا تھا۔

 

مشہور خبریں۔

عسکری قیادت کی وزیراعظم کو قومی، علاقائی سلامتی کے معاملات پر بریفنگ

🗓️ 3 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) فوجی قیادت نے وزیراعظم شہباز شریف کو قومی اور

غیر ملکیوں کی ویکسینیشن سے متعلق حکومت کا عمر کی حد میں کمی کا فیصلہ

🗓️ 26 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں  کورونا کی تشویشناک صورتحال اور  کیسز

بائیڈن کی صحت ریپبلکنز کے ہاتھوں میں

🗓️ 8 جون 2023سچ خبریں:جو بائیڈن کے گرنے اور عجیب و غریب جنون کی کہانی

نیٹ میٹرنگ کو ونٹر پیکیج سے نکالنے پر حکومت کو تنقید کا سامنا

🗓️ 27 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) کاروباری اور صنعتی گروپس نے بجلی کے نیٹ

عاطف اسلم کی آواز میں چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا آفیشل ترانا ریلیز

🗓️ 8 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی پاکستان

صیہونیوں کو غزہ جنگ میں زیادہ نقصان ہوا ہے یا 33 روزہ جنگ میں؟ صیہونی عہدیدار کی زبانی

🗓️ 6 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک عہدیدار نے یہ اعلان کرتے ہوئے

عالمی عدالت انصاف نے صیہونیوں سے کیا کہا ہے؟

🗓️ 31 مارچ 2024سچ خبریں: دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف نے اسرائیلی حکومت

غزہ میں مزاحمت کاروں کے حملے میں 4 صیہونی فوجی ہلاک

🗓️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا کہ اس کے چار فوجی غزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے