سعودی عرب سے دوستی کا مقصد ایران کے ساتھ محاذ آرائی ہے:نیتن یاہو

سعودی

?️

سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم نے سعودی عرب کی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی اپنی کوششوں کے اقتصادی اور سیاسی اہداف کا ذکر کرتے ہوئے ایران کا مقابلہ کرنے کو اس دوستی کا اہم ترین ہدف قرار دیا۔

اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی یہودی تنظیموں کے سربراہان کی کانفرنس کے دوران ایران کے خلاف بیان بازی جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام تل ابیب کے ساتھ ساتھ پورے خطے کے لیے اقتصادی مواقع فراہم کرے گا،صیہونی حکومت کے قبضے کے خلاف عرب اقوام کے موقف کو نظر انداز کرتے ہوئے نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ ریاض کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے سے خطے میں اسرائیل کی پوزیشن میں تاریخی تبدیلی آئے گی۔

نیتن یاہو نے سعودی حکومت کے ساتھ تعلقات کے معمول پر آنے کے بعد اقتصادی تعاون کے امکانات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی امکانات میں سے ایک یہ ہے کہ جزیرہ نما عرب کو اردن سے گزرنے والی ریلوے لائن کے ذریعے حیفا کی بندرگاہ سے جوڑا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ پرانی عثمانی ریلوے لائن کی تعمیر پر مرکوز ہو گا، جس کے کچھ حصے حیفا اور بیت شون کے درمیان بنائے گئے تھے، اسی طرح جزیرہ نما عرب سے بحیرہ روم میں ہماری بندرگاہوں تک تیل کی پائپ لائنیں بچھائی جا سکتی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل میڈیا نے انکشاف کیا تھا کہ سعودی حکمرانوں اور صیہونی سربراہوں کے درمیان پردے کے پیچھے ملاقاتیں جاری ہیں اور اسی سلسلے میں سعودی عرب نے رواں سال جولائی میں اپنی فضائی حدود کو صیہونی تجارتی پروازوں کے لیے کھولنے کا اعلان کیا جبکہ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے فلسطینی قوم کے ساتھ آل سعود کی اس نئی غداری کو چھپانے کے لیے دعویٰ کیا کہ اس اقدام کا صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی بحث سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ یہ سب کچھ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جبکہ صیہونی ریڈیو نے 23 نومبر 2020 کو انکشاف کیا تھا کہ نیتن یاہو نے سعودی عرب کا خفیہ دورہ کیا اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

مشہور خبریں۔

بن گوئر نے کابینہ گرانے کی دھمکی دی

?️ 5 جون 2024سچ خبریں: صیہونی ریڈیو نے اس حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر کے

گورنر پنجاب سے پیپلز پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں، سیاسی صورتحال پر گفتگو

?️ 1 اپریل 2026لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پیپلز پارٹی

ٹرمپ کا نیتن یاہو پر دباؤ؛امریکی میڈیا کا دعویٰ

?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں:امریکی میڈیا کے مطابق، صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو پر غزہ

ٹرمپ ایران کو پیغام بھیج رہے ہیں: جے ڈی وینس

?️ 1 ستمبر 2026سچ خبریں: امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے آج پیر

طوفان الاقصی نے نیتن یاہو کے ساتھ کیا کیا؟

?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے بائیڈن اور نیتن یاہو کے درمیان اختلافات

اسرائیل کا صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا فیصلہ بے کار ہے: اردگان

?️ 18 فروری 2026 سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے آج صومالیہ میں

علاقے کے میڈیا میں شہید رئیسی کی نماز جنازہ کی وسیع کوریج

?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی، اور ان کے ہمراہ

سعودی حکام کی ملکی اور غیر ملکی مخالفین کے خلاف کاروائیاں

?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی تحریک آزادی کی قیادت کے ایک رکن نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے