سچ خبریں:سعودی میڈیا نے اتوار کے روز اطلاع دی ہے کہ اس ملک نے جنوب مشرقی ریاض کے پرنس سلطان ایئر بیس پر پانچ عرب ممالک کے ساتھ فضائی مشقوں کا آغاز کیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (واس) کی رپورٹ کے مطابق "طویق 2” کے نام سےشروع ہونے والی فوجی مشقوں میں مصر ، اردن اور عمان کے ساتھ ساتھ کویت اور بحرین بھی شامل ہیں نیز مبصر ممالک کی شرکت کر رہے ہیں،رپورٹ کے مطابق مشترکہ مشقیں دو ہفتوں تک جاری رہیں گی اور ان میں متعدد پروازوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد بھی شامل ہوگا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان مشترکہ فضائی مشقوں کا مقصد آپریشنل تیاری اور حکمت عملی سے متعلق فضائی کاروائیوں کی مہارت کو بڑھانا ہے، یادرہے کہ سعودی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ تقریبا دو ہفتے قبل سراب صحران 3 نامی امریکہ اور سعودی فضائیہ کے مشترکہ مشقوں کے خاتمے کے بعد یہ فضائی مشقیں شروع ہوئی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں زیادہ تر امریکی فوجی اڈے اس وقت ملک کے مشرقی حصے ، خلیج فارس کے کنارےیا ریاض کے آس پاس موجود ہیں۔