سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان فوجی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط

سعودی عرب

?️

یہ تقریب سعودی مسلح افواج کے آفیسرز کلب ریاض میں منعقد ہوئی جس میں دونوں فریقوں کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کی وزارت داخلہ اور نیشنل گارڈ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
سعودی وزارت دفاع کی جانب سے اس معاہدے پر مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد الرویلی اور امریکن نیشنل گارڈ بیورو کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اسٹیون نارڈ ہاؤس نے دستخط کیے۔ اس موقع پر اوکلاہوما اسٹیٹ نیشنل گارڈ کے ڈپٹی جنرل تھامس مینسینو اور انڈیانا اسٹیٹ نیشنل گارڈ کے ڈپٹی جنرل بریگیڈیئر لارنس میونک بھی موجود تھے۔
یہ معاہدہ امریکی وزارت دفاع کے بین الاقوامی شراکت داری پروگرام (SPP) کے تحت کیا گیا ہے جو دنیا بھر میں 115 سے زائد بین الاقوامی شراکتوں پر مشتمل ہے۔ اس پروگرام کا مقام تربیت، تجربات کے تبادلے اور سلامتی و استحکام کی کوششوں کی حمایت کے ذریعے دفاعی و سیکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔
مذکورہ معاہدے میں کئی اہم شعبوں پر مشتمل ہے جن میں مشترکہ دفاعی صلاحیتوں کی ترقی، سعودی مسلح افواج کی تیاری میں اضافہ، مشترکہ فوجی مشقوں میں شرکت، قیادت اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی کی ترقی، بحرانوں کے جواب اور انتظام کو مضبوط بنانا، اور مستحکم ادارہ جاتی شراکتیں قائم کرنا شامل ہیں۔
اس کے علاوہ اس میں تبادلے کے دورے، دونوں ممالک میں مشترکہ فیلڈ مشقیں، آفیسرز تبادلہ پروگرام، تجربات کا تبادلہ، نیز قیادت و منصوبہ بندی، مصنوعی ذہانت اور بحران کے انتظام کے میدان میں خصوصی ورکشاپس کا انعقاد بھی شامل ہے۔ نیز معاشرتی و ثقافتی منصوبوں کے ذریعے دونوں فریقوں کے درمیان تعاون اور قربت کو مضبوط بنایا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

مغربی کنارے کے خلاف صیہونی وحشی پن

?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں: صہیونی فوج نے مغربی کنارے کے مکینوں کے خلاف آنسو

مسلم لیگ (ن) ایک بہت بڑا مافیہ تھا جو پنجاب پر حکمرانی کرتا رہا: فواد چوہدری

?️ 28 جنوری 2021مسلم لیگ (ن) ایک بہت بڑا مافیہ تھا جو پنجاب پر حکمرانی

اسرائیل کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے قابل نہیں:صیہونی سکیورٹی ذرائع

?️ 4 مارچ 2022سچ خبریں:ایک صیہونی ماہر نے صیہونی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا

ٹرمپ کی مقبوضہ فلسیطن کا دورہ کرنے کی شرط؛ صیہونی اخبار کی زبانی

?️ 9 جون 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صرف اسی صورت میں اسرائیل کا

آئی ایم ایف ہمیں تگنی کا ناچ نچا رہا ہے، وزیر داخلہ

?️ 2 جولائی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے

موبائل فون سروس کی بندش سے متعلق فیصلہ آج ہوگا: شیخ رشید

?️ 17 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلامی تعاون تنظیم

حکومت پہر ہر طرف سے وار کریں: آصف زرداری

?️ 24 جنوری 2021حکومت پہر ہر طرف سے وار کریں: آصف زرداری اسلام آباد(سچ خبریں)

بشارالاسد کا دورہ چین کیوں اہم ہے؟

?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: شام کے صدر بشار الاسد تقریباً 2 دہائیوں کے بعد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے