سعودی اتحاد کے ہاتھوں یمنی آثار قدیمہ کی لوٹ مار

سعودی

🗓️

سچ خبریں:یمنی آثار قدیمہ کے ماہر کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد اس ملک کے قدرتی ذخائر کے ساتھ ساتھ آثار قدیمہ کو بھی لوٹ رہا ہے۔
یمن کی ویب سائٹ وکالۃ الصحافہ الیمنیہ نے اس ملک کے آثار قدیمہ کے ماہر عبد اللہ حسین کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمن کے دو آثار قدیمہ رواں سال سترہ جون کو اسپین کے میڈریڈ شہر میں فروخت کے لئے پیش کئے گئے جنہیں جنگ کے دوران اسمگل کیا گیا تھا۔

یمن کے ماہر آثار قدیمہ نے بتایا کہ فروخت کے لئے اسپین میں پیش کئے گئے دو آثار قدیمہ میں سے ایک کا تعلق تین صدی قبل از ولادتِ حضرت عیسیٰ سے تھا اور اُس کا کل وزن سولہ کلوگرام تھا جبکہ دوسرے کا تعلق بھی قبل از عیسوی تاریخ سے تھا۔

عبد اللہ حسین کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران تاراج ہونے والے یمن کے قومی آثار قدیمہ کی صحیح تعداد کا اندازہ لگانا دشوار ہے تاہم نیلامی میں پیش کئے گئے یمنی آثار قدیمہ سے پتہ چلتا ہے کہ کم از کم دس ہزار آثار قدیمہ یمن سے لوٹ کر باہر لے جائے گئے ہیں۔

یمن کے آثار قدیمہ کی تباہی کے سلسلے میں سعودی اتحاد کے ساتھ ساتھ دہشتگرد گروہ داعش بھی سرگرم عمل رہا ہے اور اُس نے حال ہی میں اس ملک کے صوبے الحدیدہ کے الخوخہ شہر میں واقع تاریخی مسجد النور کو شہید کر دیا جس کو سات سو سال قبل تعمیر کیا گیا تھا۔

 

مشہور خبریں۔

میرے شوہر انتخاباتی دوڑ میں رہیں گے: جل بائیڈن

🗓️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدر کی اہلیہ نے اعلان کیا کہ جو بائیڈن

’تیرے بن‘ ڈراما: خاتون کا مرد کے منہ پر تھوکنا اور ممکنہ ازدواجی عصمت دری

🗓️ 20 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ممالک کے شائقین کو

نیتن یاہو کا انتہاپسند اتحاد اور صہیونی معاشرے کے مسائل

🗓️ 26 نومبر 2022سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں نئی کابینہ کی تشکیل کے لیے مذاکرات کا

واٹس ایپ نے صارفین کیلئے اہم تبدیلی کردی

🗓️ 18 نومبر 2021سان فرانسسکو (سچ خبریں) دنیا بھر میں پیغام رسانی کی سب سےبڑی

الائچی کے استعمال سے ان بیماریوں سے ملتا ہے چھٹکارا

🗓️ 16 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} ہر گھر کے کچن میں پائی جانے والی

بن گوئر گلے کی ہڈی بن گیا ہے

🗓️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر، Itmar Ben-Guer کے اعلان

سعودی عرب میں سعودی اور اسرائیلی حکام کی خفیہ ملاقات

🗓️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں:بصہیونی نشریاتی ادارے سے وابستہ کان رچٹ بیت ریڈیو نے خبر

رفح میں اسرائیل کا قتل امریکہ کے عطیہ کردہ بموں سے

🗓️ 29 مئی 2024سچ خبریں: سی این این نے دھماکہ خیز ہتھیاروں کے ماہرین کا حوالہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے