?️
سچ خبریں:یمن کے صوبہ تعز کے جنوب میں سعودی اتحاد کو اس وقت شکست کا سامنا کرنا پڑا جب سعودی عرب نے محاذ کو فضائی مدد فراہم کرنے سے انکار کردیا۔
صنعا افواج نےتعز شہر کے جنوب مغرب میں الکدحہ علاقہ کا کنٹرول سنبھالنے کے کچھ ہی دن بعد ہفتے کے روز جنوب مشرقی تعز کا کنٹرول سنبھال لیا، مقامی میڈیا ذرائع نے صنعا افواج کی لحج اور تعز صوبوں کی سرحدوں پر الاحکوم محاذ پر قابو پانے میں کامیابی کی اطلاع دی جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ صنعا کو مضبوط کرنے والی بڑی فوج الدمنہ اور الصلو کے راستے حفان پہنچی۔
ان ذرائع نے صنعا افواج کے بڑے پیمانے پر حملے کی کی وجہ سے طور الباحہ میں تعینات چوتھی بریگیڈ کے جنگجوؤں کے پسپائی کی تصدیق کی ہےجبکہ اس بریگیڈ نے گذشتہ ہفتے کے آخر میں اعلان کیا تھا کہ اس نے اس محاذ پر صنعا کی فوجوں کے ٹھکانوں پر اچانک حملہ کیا ، واضح رہے کہ یہ صورتحال اس وقت پیش آئی جب ہادی فورسز کے عسکری ذرائع نے سعودی عرب اور اس کے وفادار دھڑوں کے درمیان تعز میں اختلافات ظاہر کیے ،ذرائع نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے ہادی حکومت کے وزیر دفاع محمد المقدادی سے درخواست مسترد کردی جس میں انھوں نے دھڑوں کے لئے فضائی کور اور ہتھیاروں کی حمایت کرنے کو کہا تھا۔
ان ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے یہ کہتے ہوئے اپنی اس کاروائی کا جواز پیش کیا کہ تعز اتحادیوں کے آپریشنل ایریا کا حصہ نہیں تھا اور فی الحال یہ صوبہ اس کے آپریشنل پلان کا حصہ نہیں ہے جب کہ اس اتحاد نے تعزکے مضافات میں اصلاح پسند دھڑوں کو ہتھیاروں سے مضبوط نہیں کیا تھااور اس کے لیے انھوں نے طارق صالح کی سربراہی میں متحدہ عرب امارات کے پیروکاروں کے زیر کنٹرول مغربی کنارے پر ان دھڑوں کے حملوں کے خوف کا جواز پیش کیا۔
مشہور خبریں۔
لبنان میں جنگ بندی کے لیے اسرائیلی وزیر جنگ کی ناممکن شرائط
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیل کے نئے وزیر جنگ یسرائیل کاٹزنے لبنان میں جنگ بندی
نومبر
ترجمان پاک فوج کی باتیں ریاست اور عوام کے تعلق کے لیے درست نہیں، رؤف حسن
?️ 8 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رؤف حسن نے
مئی
غزہ جنگ کے ڈراؤنے خوابوں سے پریشان صہیونی فوجی کی خودکشی
?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ 2014 میں غزہ
مارچ
4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے فیصلے میں ملزمان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا، چیف جسٹس
?️ 17 اپریل 2025اسلام آباد (سچ خبریں) 9 مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت کے
اپریل
وزیر اعظم نے اپنا ایک اہم وعدہ پورا کر دیا
?️ 2 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اپنا وعدہ پورا
جولائی
کیا ریاستی ادارے غیر جانبدار ہوگئے ہیں؟
?️ 9 مارچ 2021 اسلام آباد {سچ خبریں}وزیراعظم عمران خان کی پے درپے شکستیں! ہفتے کو
مارچ
بائیڈن کی شمالی کوریا کے خلاف ہرزہ سرائی
?️ 27 اپریل 2023سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ امریکہ کے موجودہ صدرجو بائیڈن جنہوں نے ابھی باضابطہ
اپریل
خطہ میں استحکام کیسے ہوگا؟ ایرانی وزیر خارجہ اور وزیراعظم پاکستان کی تبادلہ خیال
?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کے وزیر اعظم سے ملاقات
جنوری