🗓️
سچ خبریں:یمن کے خلاف سعودی اتحاد کی جارحیت کے نتیجہ میں اس ملک کے آثار قدیمہ بھی کھنڈرات میں تبدیل ہوگئے ہیں۔
جرمن اخبار "تاگس شاؤ” نے اتوار کے روز اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا کہ یمن کے مختلف شہروں میں جاری سعودی اتحاد کے فضائی و زمینی حملوں میں اب تک بڑے پیمانے پر تاریخی ورثے، آثار قدیمہ اور میوزیم کو تاراج کر دیا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق اس ملک کے صوبے تعز کے قومی میوزیم کو بھی سعودی بمباری کے باعث شدید نقصان پہونچا ہے جبکہ اس میں موجود بہت سی قیمتی اشیا کو لوٹ لیا گیا ہے۔
یمن کے شعبہ آثار قدیمہ کے ایک کارکن احمد جسار کا کہنا ہے کہ یمن کے ستر فیصد میوزیموں کو تاراج کر کے وہاں موجود قیمتی اشیا کی خوب لوٹ مار کی گئی ہے اور اس طرح مفادپرست عناصر ان اشیا کی خرید و فروخت کے ذریعے خوب منافع کمانے میں مصروف ہیں۔ شعبہ ثقافتی ورثے کے مذکورہ رکن کے مطابق یمن کے بہت سے آثار قدیمہ اور قیمتی و تاریخی اشیاء کو ملک کے باہر منتقل کیا جا چکا ہے،خیال رہے کہ سعودی عرب امریکہ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کے خلاف فوجی جارحیت کے ساتھ ہی اس ملک کا محاصرہ کئے ہوئے ہے۔
واضح رہے کہ سعودی اتحاد کے براہ راست حملوں میں اب تک قریب بیس ہزار یمنی شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں بے گھر و دربدر ہو گئے ہیں ،تاہم اتنے ظلم کے باوجوداقوام متحدہ سمیت پوری عالمی برادری خاموش تماشائی بنی دیکھ رہی ہے۔
سحر
مشہور خبریں۔
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلیے خیبرپختونخوا میں جلد بڑا جلسہ ہوگا، بیرسٹر گوہر
🗓️ 26 مارچ 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے
مارچ
صہیونی پولیس کی آباد کاروں کی جاسوسی تنازعہ کا باعث بنی
🗓️ 19 جنوری 2022سچ خبریں: صہیونی بستیوں کے خلاف اسرائیلی پولیس کی جانب سے جاسوسی کے
جنوری
صنعاء میں سردار سلیمانی کی برسی کی یاد میں تقریب
🗓️ 3 جنوری 2022سچ خبریں: 3 جنوری بروز پیر، ملک کے دارالحکومت صنعا میں یمنی
جنوری
چینی شہریوں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے چلاس میں سیف سٹی پروجیکٹ لگانے کا فیصلہ
🗓️ 25 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چینی و غیر ملکی شہریوں کی فول پروف
مئی
ڈیموکریٹک نامزدگی کے لیے کملا ہیرس کا بڑا قدم
🗓️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: CNN نے اعلان کیا کہ کملا ہیرس، جو بائیڈن کی
جولائی
امریکی عدالت کا سنٹرل بینک آف ایران کے خلاف 1.68 بلین امریکی ڈالر ہرجانے کا فیصلہ
🗓️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:ایک امریکی جج نے اپنے فیصلے میں سنٹرل بینک آف ایران
مارچ
2023 میں گلوبل ٹیررازم انڈیکس کا جائزہ
🗓️ 23 مئی 2023سچ خبریں:گزشتہ سال سے لے کر اب تک کی مختلف علاقائی اور
مئی
حماس کی جانب سے یمنیوں کا شکریہ
🗓️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: تحریک حماس نے اتوار کی صبح ایک بیان میں یمنی
دسمبر