سرمائی اولمپکس کا بائیکاٹ؛ امریکہ کی چین دشمنی کا نیا مرحلہ

اولمپکس

?️

سچ خبریں:توقع ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ اس ہفتے امریکی حکومت کےعہدہ داروں پر 2022 کے بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شرکت کرنے کے سلسلہ میں پابندیاں عائد کر دے گی۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکہ 2022 کے بیجنگ سرمائی اولمپکس میں اپنے کھلاڑیوں کے مقابلے میں شرکت کرنے میں کوئی رکاوٹ پیدا کیے بغیر اپنے عہدہ داروں پر ان مقابلوں میں شرکت کرنے کے سلسلہ میں پابندیاں عائد کر کے عالمی میدان میں چین کو پیغام دے رہا ہے،تاہم امریکی قومی سلامتی کونسل، جس نے پہلے خفیہ طور پر ان پابندیوں پر بحث کی تھی، نے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ بائیڈن نے گزشتہ ماہ صحافیوں کو بتایا تھا کہ وہ چین کے خلاف سفارتی پابندیوں کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ ریاستہائے متحدہ میں وائٹ ہاؤس کی اسپیکر نینسی پیلوسی سمیت ڈیموکریٹس اور ریپبلکننے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر چین کے خلاف پابندیوں کا مطالبہ کیا ہے،اگرچہ کہا جا رہا ہے کہ امریکہ سے مکمل پابندیاں عائد کرنے کی توقع نہیں ہے، اس کا مطلب ہے کہ امریکی کھلاڑی مقابلہ کر سکتے ہیں۔

یادرہے کہ آخری بار امریکہ نے اولمپکس کا مکمل بائیکاٹ 1980 میں جمی کارٹر کے دور صدارت میں کیا تھا،قابل ذکر ہے کہ بائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان گزشتہ ماہ کی ورچوئل بات چیت، جو بائیڈن کی سب سے اہم سفارتی بات چیت میں سے ایک تھی، میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے آخری سال کے دوران واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان تعلقات میں شدید خرابی کے بعد، بائیڈن کو تعلقات دوبارہ شروع کرنے کا موقع ملا۔

یادرہے کہ آخری بار امریکی اور چینی سفارت کاروں کی گزشتہ مارچ میں الاسکا میں ہونے والی میٹنگ میں لفظی جنگ ہوئی تھی جبکہ بائیڈن اور جن زنگ پنگ نے نومبر میں ہونے والی میٹنگ میں بھی شرکت کی، جس کے بارے میں بائیڈن کے ایک سینئر حکومتی اہلکار نے جو بات چیت میں موجود تھے، کہا کہ گفتگو کافی اچھی رہی جبکہ بائیڈن نے چین میں انسانی حقوق کی صورتحال، تائیوان کے سلسلہ میں اس ملک کے موقف اور تجارتی مسائل پر تشویش کا اظہار کیا۔

 

مشہور خبریں۔

ہنری کسنجر ایک جنگی مجرم

?️ 1 دسمبر 2023سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ میں ایک آئرش قانون ساز نے جمعرات کو انتقال

حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف کا ڈیڈلاک برقرار ہے

?️ 17 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اضافی ٹیکس کے ہدف اور پاورسیکٹر کے مالی

محمد اورنگزیب کی وزیرخزانہ تعیناتی مثبت اقدام ہے، بلوم برگ

?️ 12 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بلوم برگ نے محمد اورنگزیب کی بطور وزیرخزانہ

الجولانی کا روس سے بشار الاسد کو حوالے کرنے کا مطالبہ 

?️ 23 مارچ 2025 سچ خبریں:سعودی نیوز چینل العربیہ نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ماحولیاتی معاہدے کی منظوری وفاقی کابینہ کو ارسال

?️ 22 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) گرین پاکستان اور گرین سعودی عرب معاہدے کے نکات

صہیونی جنگی کابینہ میں بحران کے بارے میں ایک نیا انکشاف

?️ 15 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی تجزیہ نگار اور صحافی نے سوشل میڈیا پر ایک

برآمدی اہداف پورے کرنے میں ناکامی، آٹوموبائل اسمبلرز کے مینوفیکچرنگ سرٹیفکیٹس معطل

?️ 26 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت صنعت و پیداوار نے مبینہ طور پر

عالمی بینک کی پاکستان کو موصول ہونے والی ترسیلات زر میں کمی کی پیشگوئی

?️ 19 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک نے کہا ہے کہ 2023 کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے