🗓️
سچ خبریں:سابق برطانوی وزیر اعظم نے تائیوان کے اپنے اشتعال انگیز دورے میں بیجنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے اقتصادی نیٹو کا مطالبہ کیا۔
بیجنگ کی بار بار وارننگ کے باوجود، سابق برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس نے آخر کار تائیوان کے جزیرے کا دورہ کیا اور چین کے خلاف اشتعال انگیز تبصرے کیے۔
برطانوی اخبار گارڈین نے اس حوالے سے خبر دی کہ تائیوان کے دورے میں، جسے چین نے خطرناک سیاسی شو قرار دیا ہے، ٹیراس نے کہا کہ یہ جزیرہ آزادی کی عالمی جنگ میں سب سے آگے ہے،تائی پے میں ایک اشتعال انگیز تقریر میں سابق برطانوی وزیرِ اعظم نے واضح کیا کہ آزاد قوموں کو ایک آزاد تائیوان کی حمایت کرنا چاہیے اور ٹھوس اقدامات کے ساتھ جزیرے کی حمایت کے لیے تیار رہنا چاہیے نیز چین کا مقابلہ کرنے کے لیے اقتصادی نیٹو کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے دورے کا مقصد تائیوان کے لیے اپنی حمایت ظاہر کرنا تھا، یاد رہے کہ ٹیراس اس ہفتے کے پیر کو پانچ روزہ دورے پر تائیوان پہنچیں جہاں انہوں نے اس جزیرے کے اعلیٰ عہدے داروں سے ملاقات اور بات چیت کی۔
یاد رہے کہ ٹیراس، جنہوں نے 2022 میں صرف 49 دن کے لیے برطانوی وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دیں اور اس سے ایک سال قبل برطانوی وزیر خارجہ کے طور پر کام کیا، مارگریٹ تھیچر کے بعد تائیوان کا دورہ کرنے والی اعلیٰ ترین برطانوی سیاست دان سمجھی جاتی ہے جو پہلی خاتون برطانوی وزیر اعظم ہیں۔
درایں اثنا انگلینڈ میں چینی سفارت خانے نے ٹیراس کے تائیوان کے دورے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دورہ ایک خطرناک سیاسی شو ہے جو برطانیہ کو نقصان کے سوا کچھ نہیں دے گا ۔
مشہور خبریں۔
سفری ویزا کی چھوٹ کیلئے عراق، پاکستان کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط
🗓️ 6 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور عراق نے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم
جون
نہ قیدی رہا ہوں گے نہ ہم جیتیں گے: واللا نیوز کا تجزیہ
🗓️ 27 مئی 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کی نیوز سائٹ والہ نیوز نے کہا کہ یہ
مئی
150 صہیونی افسران کی نیتن یاہو کی کابینہ سے غزہ جنگ بند کرنے کی اپیل
🗓️ 11 اپریل 2025سچ خبریں:غزہ پٹی میں جاری جنگ کو روکنے اور اسرائیلی قیدیوں کی
اپریل
روزانہ 3 لاکھ سے زائد ویکسین لگائی جارہی ہیں: اسد عمر
🗓️ 9 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی
جون
ترکی میں امریکی جنگی بیڑے کی ازمیر بندر پر لنگراندازی کے خلاف عوامی احتجاج
🗓️ 4 ستمبر 2024سچ خبریں: ترکی کے شہر ازمیر میں سیکڑوں شہریوں نے امریکی جنگی
ستمبر
بحرین کے بادشاہ کا ریاض کے ایئرپورٹ پر بن سلمان نے کیا استقبال
🗓️ 2 مارچ 2022سچ خبریں: بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ آج غیر اعلانیہ
مارچ
اپنے ملک میں تو ایک بیلون بھی برداشت نہیں،خود چاہے جو بھی کرؤ:یمنی عہدیدار
🗓️ 6 فروری 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے
فروری
امریکی یونیورسٹیوں میں مظاہرے پچھلے 50 سالوں میں بے مثال
🗓️ 11 مئی 2024سچ خبریں: امریکی جریدے ٹائم نے اپنے سرورق پر غزہ کی پٹی پر
مئی