زیلنسکی اور یونان کے وزیر اعظم کی ملاقات کی جگہ کے قریب میزائل حملہ

یونان

🗓️

سچ خبریں: یوکرین کے صدر اور یونان کے وزیر اعظم کی بندرگاہی شہر اوڈیسا میں ملاقات کے دوران ایک روسی میزائل نے ملاقات کی جگہ کو نشانہ بنایا۔

اے بی سی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کے مطابق اوڈیسا کے بندرگاہی شہر میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کی یونانی وزیر اعظم کیریاکوس میتسوتاکس کے ساتھ ملاقات کی جگہ کے قریب میزائل گرا۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرینی صدر سے بات کرتے ہوئے بائیڈن کے غصہ ہونے کی وجہ

اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے ذرائع ابلاغ نے کہا کہ یہ میزائل ملاقات کی جگہ چند سو میٹر کے فاصلے پر اس وقت گرا جب ملاقات جاری تھی۔

ان کے بقول اس بات سے قطع نظر کہ جب زیلنسکی فرنٹ لائن پر جاتے ہیں اور یوکرینی افواج سے ملاقات کرتے ہیں ،جنگ کے آغاز کے بعد سے اس ملک کے صدر کے ساتھ پیش آنے والا قریب ترین واقعہ تھا۔

تاہم ذرائع نے کہا کہ شاید زیلنسکی اس حملے کا ہدف نہیں تھے اور روس صرف معمول کے اہداف پر میزائل داغ رہا تھا نیز، اس واقعے میں کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا لیکن کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوئے۔

زیلنسکی نے یونان کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم سب نے آج کا حملہ دیکھا، آپ دیکھ رہے ہیں کہ ہمارا مقابلہ کس کے ساتھ ہے۔

مزید پڑھیں: یونان نے یورپ میں ایک اور جنگ سے آگاہ کیا

انہیں اس بات کی پرواہ نہیں ہے کہ وہ کہاں حملہ کر رہے ہیں ،میں جانتا ہوں کہ اس حملے کا ایک شکار کچھ لوگ ہوئے ہیں لیکن مجھے تفصیلات معلوم نہیں ہیں۔

مشہور خبریں۔

عید پر لاپرواہی کی وجہ سے کورونا سے اسپتال بھر گئے

🗓️ 28 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے

PSL سیزن 6، نصیبو لعل نے علی ظفر کو چھوڑ دیا پیچھے

🗓️ 15 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} 20 فروری سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ

علما سے کوئی اختلاف نہیں، ہماری شکایت صرف صدرمملکت سے ہے، فضل الرحمٰن

🗓️ 12 دسمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن

امریکی طلباء کی تعلیم چھوڑنے کی شرح میں اضافہ

🗓️ 2 مئی 2022سچ خبریں:نئے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ پچھلے چھ مہینوں میں

بی بی سی کے دفتر کے مرکزی دروازے اور دیواروں پر سرخ رنگ

🗓️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں:انگریزی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق فلسطین کی حامی احتجاجی تنظیم

ملکی اداروں کے خلاف بیان بازی کرنےوالوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا

🗓️ 8 اکتوبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ویمن یونیورسٹی کے نئے

فاکس نیوز کے اینکر وزیر دفاع مقرر؛ٹرمپ کا حیران کن فیصلہ

🗓️ 13 نومبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کے

صیہونی رہنماؤں کے درمیان اختلافات میں شدت

🗓️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:عبرانی ذرائع ابلاغ کے ذرائع نے تل ابیب کے رہنماؤں کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے