?️
سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ خطے میں واشنگٹن کے کردار کو متاثر نہیں کرتا، کہا کہ تہران اور ریاض کے درمیان میل جول ریاض اور تل ابیب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے میں رکاوٹ نہیں ہے۔
رشیا ٹودے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے علاقائی ترجمان اسیموئیل وربرگ نے کہا کہ ان کا ملک چین کی ثالثی سے ایران اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے اور تل ابیب اور ریاض کے درمیان ممکنہ میل جول کے درمیان کوئی تضاد نہیں دیکھتا۔
اس رپورٹ کے مطابق اسیموئیل وربرگ نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں مزید کہا کہ ریاض اور تہران کے درمیان حالیہ معاہدے میں ایسی کوئی چیز نہیں ہے جو سعودی عرب کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات رکھنے سے روکے، انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے لیے ممالک کی حوصلہ افزائی کرتا رہتا ہےکیونکہ اس سے یہ علاقہ ایک محفوظ اور خوشحال خطہ بن جائے گا۔
اساتھ ہی اس اعلیٰ امریکی عہدیدار نے ایک بار پھر اپنے ملک کی جانب سے سعودی عرب اور ایران کی قربت اور خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کی کسی بھی کوشش کا خیرمقدم کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے واشنگٹن کی جانب سے ایران جوہری معاہدے سمیت مختلف معاہدوں کی بار بار خلاف ورزیوں کا ذکر کیے بغیر دعویٰ کیا کہ اصل مسئلہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد خطے میں امریکہ کی پوزیشن نہیں ہے بلکہ اہم سوال یہ ہے کہ کیا تہران اپنی ذمہ داریوں کا احترام کرے گا؟
وربرگ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ واشنگٹن ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے کے بعد خطے میں امریکہ کے کردار میں کمی کے بارے میں فکر مند نہیں ہے، مزید کہا کہ خطے میں ہمارے اتحادی اور شراکت دار ہمارے ساتھ تاریخی اور اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت سے پوری طرح آگاہ ہیں جس کی تازہ ترین مثال سعودی عرب کو بوئنگ طیاروں کی فروخت ہے۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی اقتصادی جنگ میں کون ہارا؟
?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں: محمد بن سلمان سعودی ولی عہد متحدہ عرب امارات کے
دسمبر
نیتن یاہو کا نظریہ ہمیں شکست کی طرف لے جاتا ہے : احرانوت
?️ 21 مارچ 2024سچ خبریں:Gantz اور Eisenkot اسرائیل کے خلاف نیتن یاہو کے تباہ کن
مارچ
ایرانی میزائلوں سے اسرائیل کا دفاعی نظام کو نقصان
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ میں الاقصیٰ طوفان کی جنگ کے ایک سال بعد
اکتوبر
افغانستان میں امریکہ کی نئی سازش اور پاکستان کا واضح موقف
?️ 21 جون 2021(سچ خبریں) امریکہ کی جانب سے افغانستان میں ایک نئی سازش کی
جون
اسرائیلی فوج میں نافرمانی کا نیا دور
?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: گزشتہ روز عبرانی ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کی فوج کی
اکتوبر
بعبدا پیلس میں متنازعہ ملاقات؛ حزب اللہ اپنے ہتھیار اپنے پاس رکھے گی
?️ 6 اگست 2025سچ خبریں: امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے دباؤ، خاص
اگست
ایران سعودی تعلقات کا کس اسلامی تنظیم کو فائدہ ہوا؟
?️ 26 جون 2023سچ خبریں: تہران اور ریاض کے تعلقات میں بہتری کے سعودی عرب
جون
نیتن یاہو کے خلاف صیہونیوں کی فریاد
?️ 16 فروری 2025سچ خبریں: معاریو اخبار کی نیوز سائٹ نے مزید کہا کہ اسرائیلی
فروری