روس کے نئے وزیر اعظم کا اعلان

روسی

?️

سچ خبریں: روسی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک کے صدر نے نئے وزیر اعظم کو حتمی منظوری کے لیے پارلیمنٹ میں متعارف کرایا ہے۔

رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز باضابطہ طور پر اپنی پانچویں صدارتی مدت کا آغاز کرنے والے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اس ملک کے نئے وزیر اعظم کے طور پر ایک بار پھر میخائل میشوسٹین کو پارلیمنٹ میں متعارف کرایا۔

یہ بھی پڑھیں: مغربی ممالک کی دوسروں کو جمہوریت کا درس دینے کی کوشش کرنے کا حق ہے؟روسی سفارتکار

روسی قانون کے مطابق میشوسٹین جو 2020 سے وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہیں، نے روسی صدارت کی پانچویں مدت کے آغاز کے ساتھ ہی اپنی کابینہ کا استعفیٰ پیش کر دیا،اب اگر پارلیمنٹ کی طرف سے منظوری دی جاتی ہے تو میشوسٹین نئی روسی حکومت تشکیل دیں گے۔

روسی صدارتی انتخابات میں ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے والے ولادیمیر پیوٹن نے منگل کو کریملن پیلس میں حلف برداری کی تقریب کے ساتھ سرکاری طور پر اپنی پانچویں مدت صدارت کا آغاز کیا۔

سال 2000 سے شروع ہونے والی صدارتی افتتاحی تقریب منگل کو کریملن میں منعقد ہوئی جس 2024 میں روس کے متعدد نامور حکام، ججوں اور اس ملک کی پارلیمنٹ کے ارکان موجود تھے ، کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کے مطابق اس تقریب میں تقریباً 2600 افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: اکیسویں صدی کا سب سے بڑا خطرہ؛ روسی صدر کی زبانی

پیوٹن، جنہوں نے مارچ کے انتخابات میں فیصلہ کن طور پر 87.28 فیصد ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی، نے حلف اٹھا کر اپنی پانچویں صدارتی مدت کا باضابطہ آغاز کیا۔

مشہور خبریں۔

عمران خان کی ہدایت کے بعد اداروں کے خلاف ٹرینڈز میں کمی

?️ 23 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اداروں، خصوصاً فوج کے

میکسیکو کے صحافی کی مشتبہ موت

?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:میکسیکو کے خبر رساں ذرائع نے اس ملک میں صحافت کے

آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات میں خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

?️ 7 مئی 2021ریاض (سچ خبریں)  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی

نکی ہیلی کا 2024 کے امریکی انتخابات میں حصہ لینے کا امکان

?️ 2 فروری 2023سچ خبریں:مختلف رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ اقوام متحدہ میں امریکہ

میئر کراچی کا سارے اداروں پر قبضہ، پھر بھی بچے گٹر میں گر رہے ہیں: حافظ نعیم الرحمٰن

?️ 1 دسمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا

لبنان میں امریکی منصوبے کی نئی تفصیلات

?️ 3 جون 2023سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے لبنان میں امریکہ کی نقل و حرکت

اناج کے معاہدے میں ترکی کا کردار انتہائی قابل تحسین

?️ 14 اگست 2022سچ خبریں:   ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے

مغربی ممالک نے یوکرین کی کتنی امداد کی

?️ 20 اگست 2023سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ نے ہفتے کے روز ایک انٹرویو میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے