روس کے ساتھ اظہار یکجہتی پر برازیل کو وائٹ ہاؤس کی شدید تنقید کا سامنا

برازیل

?️

سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے یوکرائن کے بحران کے درمیان برازیل کے صدر جیر بولسونارو کے حالیہ دورہ ماسکو پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کی اکثریت روسی حملے کی مخالفت کرتی ہے۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان جین ساکی نے کہا کہ میرے خیال میں برازیل بین الاقوامی برادری کے مخالف ہو سکتا ہے،یادرہے کہ جمعرات کو بھی امریکی محکمہ خارجہ نے کریملن میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ملاقات کے دوران روس کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے پر بولسونارو پر کڑی تنقید کی۔

ان کا کہنا ہے کہ یوکرائنی سرحد کے قریب روسی فوجیوں کے ایک بڑے ہجوم نے حملے کے امکان کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا ہے لہذا امریکہ نے بولسونارو سے کہا کہ وہ ماسکو کا دورہ منسوخ کر دیں، لیکن برازیل کے صدر نے ایسا نہیں کیا ۔

واضح رہے کہ برزیل کے صدر نے بدھ کے روز پیوٹن کے ساتھ کھڑے ہوکر وضاحت کیے بغیر ایک بیان میں کہا کہ وہ روس کے ساتھ یکجہتی میں ہیں جس کے بعد امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ برازیل کے صدر روس کے ساتھ اس وقت سے زیادہ برے وقت میں یکجہتی کا اظہار نہیں کر سکتے جب روسی افواج یوکرائن کے شہروں پر حملے کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔

دوسری طرف امریکہ کے عموماً لاطینی امریکہ کے سب سے بڑے ملک برازیل کے ساتھ قریبی تعلقات رہے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

جاپان میں 6.0 شدت کا زلزلہ

?️ 4 اگست 2021سچ خبریں:جاپان کے مشرقی ساحل کو 6.0 شدت کے زلزلے اور اس

حاجی آج میدان عرفات میں

?️ 27 جون 2023سچ خبریں:خدا کے گھر کے عازمین نے آج بروز منگل مکہ مکرمہ

تھریڈز میں ٹرینڈنگ ٹاپکس کا فیچر متعارف

?️ 20 مارچ 2024سچ خبریں: میٹا کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز میں

صیہونی انجینئرنگ فورس فلسطینی مجاہدین کے آہنی پنجوں میں گرفتار

?️ 18 مئی 2024سچ خبریں: مرکز اطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق القسام بٹالینز نے

یورپی یونین کی شیطانی مسکراہٹ

?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے واضح تضاد

مودی حکومت نے کشتواڑ میں پرامن مظاہرین کے خلاف کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کردیے

?️ 11 نومبر 2024جموں: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

صیہونی فوج کی لبنان میں دراندازی کے بارے میں اقوام متحدہ کی امن فوج کا بیان

?️ 11 اکتوبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی امن فوج کے ترجمان نے کہا ہے

اسرائیل کے ساتھ ہمارے کوئی دشمنی نہیں بلکہ ہمارے مشترکہ دشمن ہیں:الجولانی

?️ 2 جون 2025سچ خبریں:تحریر الشام کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے ایک امریکی تاجر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے