🗓️
سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے نائب مستقل نمائندے نے کہا کہ جعلی خبروں کی بنیاد پر، نامعلوم حکام اور گمنام خبری ذرائع کے حوالے سے امریکی میڈیا کا یہ دعویٰ کہ روس یوکرائن پر حملہ کرنے کے لیے 70 فیصد تیار ہےجو ماسکو کے خلاف واشنگٹن کی پروپیگنڈہ جنگ کی واضح مثال ہے۔
اقوام متحدہ میں روس کے نائب مستقل نمائندے نے کہا کہ سیاست دان اور مغربی ذرائع ابلاغ یوکرائن پر ممکنہ روسی حملے کے بارے میں قیاس آرائیاں کرتے رہتے ہیں، بات یہاں تک پہنچ گئی کہ بلومبرگ نیوز ایجنسی نے بھی سرخی شائع کی کہ روس نے یوکرائن پر حملہ کر دیا ہے، پھر اسے غلطی کہہ کر مٹا کر ایجنسی کے عہدہ داروں نے وضاحت کی کہ وہ مختلف منظرناموں کے عنوانات تیار کر رہے تھے ،اس دوران یوکرائن پر روس کے حملے کے بارے میں سرخی حادثاتی طور پر شائع ہوگئی۔
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ بلومبرگ کی جانب سے یوکرائن پر روس کے حملے کے بارے میں غلط بیانی ظاہر کرتی ہے کہ مغرب کی جانب سے تناؤ کو ہوا دینا کتنا خطرناک ہو سکتا ہے کیونکہ ان الزامات کا مقصد ہماری سرحدوں کے نزدیک فوجیں لانا ہے جس کی وجہ سے بالکل ایسی کشیدگی پیدا ہوئی ہے، جس کے دوران کوئی چنگاری بہت خطرناک ہو گی۔
اقوام متحدہ میں روسی فیڈریشن کے پہلے نائب مستقل نمائندے دمتری پولیانسکی نے کہا کہ امریکی میڈیا کا یہ دعویٰ کہ روس بظاہر یوکرائن پر حملہ کرنے کے لیے 70 فیصد تیار ہے، امریکی پروپیگنڈہ جنگ کی واضح مثال ہے۔
مشہور خبریں۔
بائیڈن حکومت غزہ میں تباہ کن قحط میں ملوث
🗓️ 15 مئی 2024سچ خبریں: دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق جو بائیڈن اور ان کی
مئی
پی ٹی آئی کے 8 اراکین اسمبلی کا جسمانی ریمانڈ کالعدم، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
🗓️ 13 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی
ستمبر
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت، اڈیالہ جیل میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات
🗓️ 13 مارچ 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی
مارچ
نیٹو کی دھمکیوں نے روس کو یوکرین پر حملہ کرنے پر اکسایا: چین
🗓️ 30 مئی 2022سچ خبریں:ایک چینی سفارت کار نے کہا کہ بیجنگ کے نقطہ نظر
مئی
پاک-ایران کشیدگی کا خاتمہ، ایرانی وزیر خارجہ 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے
🗓️ 22 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ
جنوری
الیکشن 2024: قومی و صوبائی اسمبلیوں کی تمام نشستوں کے غیرحتمی نتائج جاری
🗓️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں 8 فروری
فروری
اگر مجھے نہ نکالا جاتا تو ملک میں کوئی بے روزگار نہ ہوتا، نواز شریف
🗓️ 7 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے
فروری
مہنگائی میں شرح کمی واقع ہوئی ہے
🗓️ 14 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر19.82
جنوری