?️
سچ خبریں: روسی میڈیا نے اس ملک کے صدر کے حوالے سے کہا ہے کہ روس ایک مختلف اور غیر معمولی ہتھیار بنا رہا ہے۔
روسی میڈیا نے منگل کے روز روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے حوالے سے کہا کہ ماسکو مخصوص خصوصیات کے ساتھ ایک ایسا ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے جو کسی بھی ملک میں سلامتی کی ضمانت دے سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:روسی صدر جنگ میں مصروف فوج سے ملنے کہاں پہنچے؟
مشرقی روس میں واقع شہر ولادی ووستوک میں منعقد ہونے والے "ایسٹرن اکنامک فورم” کے اجلاس کے رابطہ کاروں کے ساتھ ایک میٹنگ میں، پیوٹن نے مزید کہا کہ اگر ہم سکیورٹی کے شعبے کو دیکھیں تو نئی خصوصیات کی بنیاد پر تیار کیے گئے ایسے ہتھیار مستقبل قریب سامنے آئیں گے جو کسی بھی ملک کی سلامتی کو یقینی بنا سکتے ہیں اور ہم اس کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور اسے حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق منفرد خصوصیات کے حامل ہتھیار جدید کوالیٹیٹو ٹیکنالوجیز یا پہلے غیر استعمال شدہ ٹیکنالوجیز کے ساتھ تیار کیے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں: روس اور نیٹو کے درمیان تصادم کا امکان
یاد رہے کہ اس سال کا آٹھواں ایسٹ اکنامک فورم کا اجلاس "تعاون کی راہ پر، امن اور خوشحالی” کے نعرے کے ساتھ 10 ستمبر کو شروع ہوا اور 13 ستمبر 2023 تک مشرق بعید کی وفاقی یونیورسٹی کے کیمپس میں ولادی ووستوک میں جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ اس سال کے مشرقی اقتصادی فورم میں ایشیا اور یورپ کے متعدد ممالک (بیلاروس، قزاقستان، منگولیا، سنگاپور، فلپائن، ویت نام، میانمار اور لاؤس کے نمائندوں کے ساتھ سات چین، بھارت اور شمالی کوریا کے وفود شرکت کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
صہیونی جنگی کابینہ میں استعفوں کے اسٹریٹجک نتائج
?️ 10 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے غزہ
جون
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پاروجیکٹ کا مزید 2 سال تک بند رہنے کا امکان
?️ 6 جون 2024مظفر آباد: (سچ خبریں) 969 میگاواٹ کے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ
جون
امریکہ چین کے ساتھ کیا کرنا چاہتا ہے؛سابق امریکی فوجی کی زبانی
?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: ایک سابق امریکی فوجی نے کہا کہ یہ ملک مشرقی
ستمبر
دشمن خوب جانتا ہے کتنا پانی میں ہے:نصراللہ
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے کہا کہ صیہونی
جولائی
اگر مجھے نہ نکالا جاتا تو ملک میں کوئی بے روزگار نہ ہوتا، نواز شریف
?️ 7 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے
فروری
غزہ کے بچوں کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت
?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ نے قابض حکومت کے محاصرے
مارچ
دہشت گردی اور جنگ؛ صیہونی حکومت کے دو ناکام ورژن
?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں: شام میں جنرل موسوی کے قتل کے بعد صیہونی حکومت
جنوری
امریکی فوجی پائلٹوں میں کینسر کی بڑھتی ہوئی شرح
?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:پینٹاگون کے نئے نتائج امریکی فوجی پائلٹوں میں کینسر کی اعلی
مارچ