سچ خبریں:کریملن کے ترجمان نے پوپ فرانسس کی جانب سے پیوٹن سے ملاقات کے لیے ماسکو کے دورے کی درخواست کے جواب میں کہا کہ اس وقت ایسی ملاقات کے انعقاد پر کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔
ٹاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور پوپ فرانسس کے درمیان ملاقات کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔
کریملن کے عہدہ دار نے کہا کہ ایسی ملاقاتیں سفارتی خدمات کے مقصد کے لیے فراہم کی جاتی ہیں جبکہ اس طرح کی ملاقاتوں میں کوئی معاہدہ نہیں ہوتا ہے، کریملن نے ایسی ملاقات کی ضرورت پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے لیکن کہا ہے کہ اس سلسلہ میں کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ قبل ازیں پوپ فرانسس نے یوکرین کے تصفیے پر بات چیت کے لیے پیوٹن سے ملاقات کے لیے ماسکو جانے کی تیاری کا اعلان کیا تھا، اطالوی اخبار Corriere della Sera کو انٹرویو دیتے ہوئے فرانسس نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین میں امن پر بات چیت کے لیے ماسکو کے دورے کی درخواست پر بات کرنے سے گریز کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پوپ فرانسس نے ویٹیکن میں روس کے سفیر سے ملاقات کے دوران جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا،اطالوی اخبار کورئیر کو انٹرویو دیتے ہوئے کیتھولک دنیا کے رہنما نے اپنے دورہ ماسکو کے امکان کا اعلان کیا۔