سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرائن کے بحران کے حل میں صیہونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کی ثالثی کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔
صیہونی سرکاری ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرائن کے بحران کے حل کے سلسلہ میں صیہونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کی ثالثی کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے ،کریملن کے ایک بیان کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے یوکرائن میں دشمنی کو روکنے کے لیے اسرائیلی ثالثی پر زور دیا ۔
تاہم پیوٹن نے انہیں بتایا کہ ماسکو نے بیلاروس میں مذاکرات کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کر دیا ہے لیکن کیف اس موقع کو غنیمت نہیں سمجھتا ہے۔