🗓️
سچ خبریں:روس کے وزیر دفاع نے افغانستان سے امریکہ اور نیٹو کے غیر ذمہ دارانہ انخلا کا حوالہ دیتے ہوئے افغانستان میں خانہ جنگی شروع ہونے کا انتباہ دیا ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر دفاع سیرگئی شیوگو نے آج کہا کہ نیٹو کے افغانستان سے انخلا کے بعد اس ملک کو خانہ جنگی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، انھوں نے کہا کہ نیٹو افواج کے انخلا کے بعد لوگوں کی زندگی میں مزید بگاڑ ، بڑے پیمانے پر نقل مکانی اور پڑوسی ممالک میں انتہا پسندی کا پھیلاؤ جیسے تمام منفی نتائج کے ساتھ ساتھ افغانستان میں خانہ جنگی کا امکان بہت زیادہ ہے، روسی وزیر دفاع کے مطابق نیٹو افغانستان میں 20 سال کی موجودگی بے بعد بھی اپنے اہداف کے حصول سے قاصر رہاہے لہذا اس صورتحال کو تبدیل کرنے کے لئے سنجیدہ اور فوری اقدام اٹھانا ہوگا۔
سرگئی نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال ایسی ہے کہ انہیں پڑوسی ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کی طرف خصوصی توجہ کی ضرورت ہے ،انھوں نے مزید کہا کہ ایک طرف قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغانیوں کے درمیان مذاکرات کا ایک نیا دور چل رہا ہے جبکہ دوسری طرف پورے افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ طالبان کا تصادم بڑھ گیا ہے۔
یادرہے کہ افغانستان سے امریکی دہشت گردوں کے زیرقیادت غیر ملکی قبضہ کاروں کی واپسی کے آغاز کے ساتھ ہی ، واشنگٹن اس ملک میں بڑھتے ہوئے عدم تحفظ کو بہانے کے طور پر غلط استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ یہ ثابت کر سکے وہی اس ملک میں امن کا ذمہ دار ہے۔
مشہور خبریں۔
میں آج سے ماہرہ خان ہوں، جو کرنا ہے، کرلو، رابعہ کلثوم
🗓️ 13 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ رابعہ کلثوم نے پی ٹی آئی کے چیئرمین
مئی
وزیر داخلہ نے بھی امریکی فوجی اڈے کی تردید کر دی
🗓️ 27 مئی 2021کراچی(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ
مئی
صہیونی فوج کی سینکڑوں خفیہ دستاویزات منتشر
🗓️ 16 نومبر 2021سچ خبریں: صہیونی اخبار Haaretz نے صہیونی فوج کی سینکڑوں خفیہ دستاویزات کی
نومبر
شباک نے نیتن یاہو اور صیہونی وزراء کے تحفظ کی سطح میں اضافہ کیا
🗓️ 2 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے خبر دی ہے
اگست
عوام کو فشنگ مہم اور جعلی ای میلز کے ذریعے پھر سے نشانہ بنانے کا انکشاف
🗓️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: پاکستانی عوام کو فشنگ مہم اور جعلی ای میلز کے
اپریل
قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت مشترکہ اجلاس ہوا
🗓️ 17 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آج قومی اسمبلی میں اسپیکر
نومبر
سیکیورٹی اہلکاروں کو پنجاب سے تعینات کیا جاسکتا ہے، چیف الیکشن کمشنر
🗓️ 15 نومبر 2022کراچی 🙁سچ خبریں) الیکشن کمیشن پاکستان میں کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے
نومبر
متحدہ عرب امارات نے انسانی امداد کے بجائے سوڈان کو کیا دیا؟
🗓️ 12 اگست 2023سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ متحدہ عرب امارات
اگست