?️
سچ خبریں: صہیونی فوج نے رفح کراسنگ کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے رفح کراسنگ کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
بیت المقدس کی قابض حکومت کی فوج نے یہ کہا ہے کہ اس کراسنگ کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد اسرائیلی فورسز اس علاقے میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: رفح کے مکینوں کو بے گھر کرنے کے لیے عرب حکومتوں کی ملی بھگت
الجزیرہ نے ایک گھنٹہ قبل خبر دی تھی کہ صہیونی افواج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح کراسنگ پر حملہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں رفح کراسنگ کے میڈیا افسر وائل ابو عمر نے المیادین چینل کے ساتھ گفتگو میں تاکید کی کہ رفح کراسنگ کے ذریعے مسافروں کی نقل و حرکت اور اس کراسنگ کے ذریعے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کا داخلہ مکمل طور پر روک دیا گیا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ رفح کراسنگ میں صیہونی حکومت کے ٹینکوں کے داخلے کے بعد یہ عمل روک دیا گیا ہے۔
کل رات صیہونی ذرائع نے اس حکومت کی جنگی کابینہ کی طرف سے رفح پر صیہونی حکومت کے حملے کے پہلے مرحلے کی منظوری کا اعلان کیا۔
اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان Avikhai Adrei نے پیر کی شام جنوبی غزہ میں واقع رفح کے مشرق میں زمینی حملے کے پہلے مرحلے کے آغاز کا باضابطہ اعلان کیا۔
مزید پڑھیں: قاہرہ اجلاس سے غزہ پر پھر بمباری!
واضح رہے کہ غزہ کے انتہائی جنوبی مقام پر واقع رفح شہر میں تقریباً 15 لاکھ فلسطینی پناہ گزینوں نے پناہ لے رکھی ہے، اس علاقے پر اسرائیل کے حملے کی صورت میں فلسطینی پناہ گزینوں کے پاس جانے کی کوئی جگہ نہیں ہو گی۔


مشہور خبریں۔
حماس کے ردعمل پر عالمی ردعمل؛ ٹرمپ کا غزہ پر بمباری فوری بند کرنے کا مطالبہ
?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ
اکتوبر
تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی سے تیار دنیا کی پہلی مسجد کا افتتاح
?️ 8 مارچ 2024سچ خبریں: سعودی عرب کے شہر جدہ شہرمیں ’تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی‘
مارچ
فیس بک نے متعدد اکاؤنٹس بند کردئے
?️ 18 دسمبر 2021نیویارک (سچ خبریں)فیس بک کی مرکزی کمپنی میٹا نے پراسرار طور پر
دسمبر
صیہونی قابض سیاستدان ایک دوسرے کے دست بہ گریباں
?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی قومی سلامتی کے وزیر نے اپوزیشن لیڈر پر شدید
ستمبر
جنوبی کوریا کے ذریعے چین پر قابو پانے کی امریکی کوششیں
?️ 18 نومبر 2025سچ خبریں: جبکہ سیول برسوں سے شمالی کوریا کے خطرے پر توجہ
نومبر
ٹرمپ انتظامیہ حماس کے ساتھ خفیہ رابطے میں
?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں: صہیونی ویب سائٹ واللا رپورٹ کے مطابق کہ امریکہ حماس
مارچ
بنجمن نیتن یاہو کے دفتر سے مشکوک پیکج دریافت
?️ 20 نومبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر میں مشکوک پیکج کی دریافت کے
نومبر
زیاد النخالہ اور سید حسن نصر اللہ کے درمیان گفتگو مین کیا ہوا؟
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں:لبنان کے مزاحمتی ذرائع ابلاغ نے فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ
فروری