سچ خبریں:قطر کے دارالحکومت دوحہ کی سڑکوں پر کئی ہفتوں سے کھیلوں کی ٹیموں، تماشائیوں اور سیاحوں کے استقبال کے لیے تیاریاں کی جا رہی ہیں، قرآن مجید کی آیتوں ، احادیث نبوی اور عرب کے ممتاز شعراء کے اشعار پر مشتمل بورڈز کی تنصیب کا کام جاری ہے جس نے سوشل میڈیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی ہے۔
اس دوران ’پرل آف قطر‘ مصنوعی جزیرے کی انتظامیہ نے اس علاقے کی مرکزی سڑکوں پر بڑے بڑے بورڈ لگا دیے ہیں، یاد رہے کہ قطر پہلا اسلامی ملک ہے جو ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ قطر کی حکومت پہلے ہی ایک بیان میں اعلان کر چکی ہے کہ فٹ بال کے شائقین کو اس ملک میں اسلامی اور روایتی قوانین کا احترام کرنا ہوگا، قطر نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ اگر ملکی قوانین پر عمل نہیں کیا گیا تو خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب قطری سوشل میڈیا صارفین نے تصاویر اور ویڈیوز شائع کرکے ناظرین سے کہا ہے کہ وہ ان تصاویر میں درج اصولوں پر عمل کریں اور قطر کے لیے اپنا احترام ظاہر کریں حالانکہ قطری حکام کا کہنا ہے کہ درج ذیل تصویر جو میڈیا میں بڑے پیمانے پر شائع ہونے والی تصاویر میں درج اصول دوحہ کا سرکاری موقف نہیں ہیں۔