🗓️
سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ صیہونی فوجی مشقوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی لاکھ کوشش کے باجود مزحمتی تحریک کو عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمنوں نے حالیہ برسوں میں جھوٹ، مکر و فریب اور اقتصادی پابندیوں کے ذریعہ عوامی حمایت کو کم کرنے کی بہت تلاش و کوشش کی ، لیکن دشمنوں کی تلاش و کوشش کے باوجود اسلامی مزاحمت کو عوام کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔ عوامی حمایت میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے حالیہ دنوں میں لبنان کے مختلف مقامات پر عوام کے عظیم الشان اجتماعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا اجتماعات میں بھرپور حضور ان لوگوں کے لئے واضح جواب ہے جنھوں نے حالیہ برسوں میں عوام کی طرف سے اسلامی مزاحمت کی حمایت کم کرنے میں بہت تلاش و کوشش کی۔
حزب اللہ کے سربراہ نے اسرائيل کی فوجی مشقوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزير اعظم نفتالی بینٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل جنگ کا خواہاں نہیں لیکن ہمیں اسرائيلی وزير اعظم کی باتوں پر اطمینان اور اعتماد نہیں ہے اسی وجہ سے اسرائیلی فوج کی مشقوں کے اختتام تک حزب اللہ لبنان الرٹ جاری رہےگا۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ عالمی یوم قدس کے موقع پر بھی ہمیں بعض سفارتی چینلوں کے ذریعہ پیغام دیا گیا تھا کہ اسرائیل کا لبنان پر حملے کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے لیکن ہمیں اسرائیل کی باتوں پر یقین اور اعتماد نہیں ہے کیونکہ اسرائیل کو جھوٹ بولنے کی عادت ہے۔
حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ آج اسلامی مزاحمت پہلے کی نسبت کافی قوی اور مضبوط ہے جبکہ اسرائيل پہلے کی نسبت بہت کمزور ، ناتواں اور ضعیف ہوگيا ہے۔ اسرائیل کو شدید اندرونی مشکلات کا سامنا ہے۔
مشہور خبریں۔
عمران خان کی پارٹی رہنماؤں کو ایک مرتبہ پھر لانگ مارچ کی تیاری شروع کرنے کی ہدایت
🗓️ 28 مئی 2022پشاور(سچ خبریں)پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو
مئی
ملکہ انگلینڈ کی آخری رسومات پر 6 ارب پاؤنڈ خرچ
🗓️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں: الجزیرہ کے نمائندے نے ٹویٹ کیا کہ الزبتھ دوم کی
ستمبر
جنوبی غزہ میں صیہونی جنگی کشتیوں کی فلسطینیوں پر فائرنگ
🗓️ 20 اگست 2022سچ خبریں:بیت المقدس کی قابض حکومت کی کئی جنگی کشتیوں نے جمعرات
اگست
فلسطینیوں کے لیے روشن مسقبل کی نوید
🗓️ 24 جون 2023سچ خبریں:ایران کے سپرم لیڈر امام خامنہ ای نے 31 جون کو
جون
آٹھ دن کے لیے خلا میں جانے والے خلاباز 9 ماہ بعد زمین پر واپس پہنچ گئے
🗓️ 20 مارچ 2025سچ خبریں: محض آٹھ دن کے لیے خلا میں جانے والے دو
مارچ
کیا اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے؛ امریکہ کیا کہتا ہے؟!
🗓️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی سلامتی کونسل کے ترجمان نے دعویٰ کیا
اپریل
غرہ کے بارے میں الجزائر کی مصر سے اپیل
🗓️ 2 جولائی 2023سچ خبریں:بعض باخبر عرب ذرائع کے مطابق الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون
جولائی
ترکی کے ہاتھوں عراق اور شام میں 184 دہشتگرد ہلاک
🗓️ 22 نومبر 2022سچ خبریں:ترکی کی مسلح افواج نے گزشتہ چند دنوں میں سورڈ کلاؤ
نومبر