دشمن حزب اللہ کو جنگ میں ڈھکیلنا چاہتا ہے:نصراللہ

دشمن

🗓️

سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے لبنان میں پیش آنے والے حالیہ واقعات کو دشمن کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا دشمن حزب اللہ کو جنگ میں ڈھکیلنے کی کوشش کررہا ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے خلدہ میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ لوگ حزب اللہ کے خلاف جنگ کے لئے اسلحہ لانے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ہم ایسے کسی راستے پر نہیں چلیں گے جو دشمن کی خواہش ہے۔

کچھ مسلح عناصر نے جنوبی بیروت کے خلدہ علاقے میں اتوار کو حزب اللہ کے رکن شہید علی شبلی کے جلوس جنازہ کے شرکاء پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور دس زخمی ہو گئے تھے۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ حزب اللہ کو خانہ جنگی کے جال میں پھنسانے کا مطلب یہ ہے کہ دشمن ملک میں خانہ جنگی چھیڑنا چاہتا ہے،نصر اللہ نے مزید کہا کہ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں سعد حریری کی گرفتاری کے وقت سے ہی لبنان کے خلاف دشمنوں کی سازشیں شروع ہوئی ہیں،خیال رہے کہ لبنان کے سابق وزیرا‏عظم کو چار نومبر دوہزار سترہ کو ریاض پہونچنے پر حراست میں لے لیا گیا تھا اور ان پر سعودی حکومت نے وزیر اعظم کے عہدے سے استعفی دینے کے لئے دباؤ ڈالا تھا جس کے نتیجے میں سعد حریری نے مجبورا اپنے عہدے سے استعفی بھی دے دیا تھا۔

اس درمیان حزب اللہ نے بیروت بندرگاہ پر دھماکوں کی پہلی برسی کے موقع پر کہا ہے کہ ہر طرح کے انتقامی جذبے اور داخلی اختلافات و تنازعات سے دور رہتے ہوئے پوری صداقت و شفافیت کے ساتھ بیروت بندرگاہ پر ہونے والے دھماکوں کی حقیقت مکمل طور پرسمجھنے کی کوشش کرنا چاہئے،حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرکے دھماکوں سے متاثر ہونے والے تمام افراد کے ساتھ اظہارہمدری کی اور مسئلہ کے حل کے لئے لبنانی عوام سے باہمی یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔

 

مشہور خبریں۔

غزہ میں جنگ بندی کا اعلان متوقع:صیہونی میڈیا

🗓️ 13 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، امکان ہے کہ غزہ میں جنگ

اسرائیل کے پاس قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط کے سوا کوئی چارہ نہیں

🗓️ 22 جنوری 2024سچ خبریں:موساد کے سابق سربراہ نے کہا کہ تل ابیب کے پاس

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی پر رپورٹ جاری، 5 اگست 2019 کے بعد دہشت گردی میں مزید اضافہ

🗓️ 21 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیریوں کے

بائیڈن کی شمالی کوریا کے خلاف ہرزہ سرائی

🗓️ 27 اپریل 2023سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ امریکہ کے موجودہ صدرجو بائیڈن جنہوں نے ابھی باضابطہ

عراق کے خلاف اسرائیلی دھمکیوں پر عرب پارلیمنٹ کا ردعمل

🗓️ 21 نومبر 2024سچ خبریں:عرب پارلیمنٹ نے اسرائیل کی جانب سے عراق پر حملے کی

تل ابیب کی کارروائی اسرائیلی سکیورٹی نظام کے لیے ایک بڑا دھچکا تھا: مزاحمت

🗓️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: آج شمالی تل ابیب میں موساد کے ہیڈ کوارٹر کے قریب

ہم نے زمینی میزائل سے سعودی ڈرون کو مار گرایا

🗓️ 4 مئی 2022سچ خبریں:   یمنی ذرائع نے صوبہ حجہ میں جارح جاسوس ڈرون کو

دھماکے کے وقت چینی سفیر وہاں موجود نہیں تھے:دفتر وزیر خارجہ

🗓️ 22 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے