?️
سچ خبریں:الحشد الشعبی کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی فوج داعش کے خلاف اس تنظیم کے مشن میں خلل ڈال رہی ہے۔
العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی الحشد الشعبی کی41 ویں آپریشنل بریگیڈ کے انچارج قاسم الکریطی نے داعش کے خلاف عراقی الحشد الشعبی تنظیم کے مشن میں خلل ڈالنے کی امریکیوں کی کوشش کو بے نقاب کیا،انہوں نے شمالی بغداد میں واقع الطارمیہ علاقہ میں داعش کے خلاف کیے جانے والے آپریشن کے مقاصد کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ اس آپریشن کا ایک مقصد اس علاقے میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا ہے۔
الکریطی نے اس بات پر زور دیا کہ الحشد الشعبی نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے ان کے تعاقب کے منصوبے تیار کیے ہیں، انہوں نے مزید کہاکہ الطارمیہ سے دہشت گردوں کا صفایا ہونا چاہیے،اگر اعلی حکام کی جانب سے الطارمیہ میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں تو یہ کام تیزی سے کیا جائے گا ، الحشد الشعبی موبلائزیشن کے کمانڈر نے الطارمیہ کے اندر اس عراقی عوامی تنظیم کی فورسز کے عظیم اقدامات اور اقدامات کا اعلان بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی مخالف لہریں چھوڑ کر داعش کے خلاف کام کرنے والے الحشد الشعبی کے ڈرونز کی نقل و حرکت میں خلل ڈال رہے ہیں تاہم یہ تنظیم داعش کے ساتھ ساتھ امریکی شرارتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ داعش کا مقابلہ کرنے کے بہانے عراق میں داخل ہوا تھا جبکہ زمینی حقائق کچھ اور ہی کہتے ہیں، عراقی عوام اور حکومت کے لیے ثابت ہوچکا ہے کہ امریکی اس ملک میں داعش کے مقابلہ کرنے کے بجائے دہشتگردوں کے لیے سہولت کار کے فرائض انجام دے رہے ہیں تاکہ ان کے ذریعہ خطہ میں اپنے ناپاک عزائم کو حاصل کر سکیں۔
مشہور خبریں۔
کیا افغانستان سے امریکی فوجوں کا انخلا رک گیا ہے؟
?️ 23 جون 2021سچ خبریں:پینٹاگون کے اس اعلان کے بعد کہ افغانستان سے امریکی فوجوں
جون
مذاکرات کی کامیابی کے بعد ٹی ایل پی سے پابندی ہوسکتی ہے:علی محمد خان
?️ 21 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان
اپریل
عالمی برادری مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لے
?️ 7 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل
اکتوبر
موجودہ حکومت عبوری ہے ،افغانستان کے مالی وسائل جاری کیے جائیں: طالبان
?️ 16 ستمبر 2021سچ خبریں:طالبان ترجمان نے افغانستان کے موجودہ حالات کا حوالہ دیتے ہوئے
ستمبر
چینی فوج کی جارحیت اور خطرہ بڑھتا ہوا: امریکی کمانڈر
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے اپنے
جولائی
سینیٹ میں اقلیتی رکن نے رمضان المبارک میں مہنگائی کا مسئلہ اٹھادیا
?️ 6 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ اجلاس میں اقلیتی رکن دنیش کمار نے
مارچ
ٹرمپ اور ہیرس کے درمیان 2 فیصد کا فرق
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن
جولائی
یحیی سنوار کے پوسٹ مارٹم سے کیا معلوم ہوا؟:صیہونی میڈیا کی رپورٹ
?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں:تل ابیب نے حماس پر انسانی امداد ضبط کرنے کا الزام
نومبر