حماس کی یروشلم کے ایک چرچ پر صہیونی حملے کی مذمت

حماس

🗓️

سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مقبوضہ بیت المقدس کے ایک چرچ پر صیہونی آبادکاروں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مقبوضہ بیت المقدس میں کلیسائے مقدس پر صہیونی آبادکاروں کے حملے اور چرچ کے محافظوں کو قتل کرنے کی دھمکی نیز اس واقعے میں صہیونی فوج کے تعاون اور پشت پناہی کی شدید مذمت کی ہے۔

حماس نے کہا کہ یہ وحشیانہ طرز عمل دوسرے مذاہب؛ اسلام اور عیسائیت کے مقدس مقامات سے صہیونیوں کی نفرت کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے، حماس نے عالمی برادری سے اس گھناؤنے جرم کی مذمت کرنے کا مطالبہ کیا، تاہم عالمی برادری کی جانب سے ہمیشہ کی طرح اس واقعہ کے سلسلہ میں کوئی رد عمل دیکھنے کو نہیں ملا، فلسطینی تحریک نے تاکید کی کہ فلسطینی عوام مقدس مقامات اور اس میں عبادت کی آزادی کے دفاع کے لیے اس جرم کا مقابلہ کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ متعدد صیہونی آباد کاروں نے منگل کے روز مقبوضہ بیت المقدس میں چرچ آف ہولی اسپرٹ پر حملہ کرکے اسے نقصان پہنچایا جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ صیہونیوں کے نزدیک اپنے علاوہ کسی دوسرے کا احترام نہیں یہاں تک کہ وہ دوسرے مذاہب کے مقدس مقامات کے بے حرمتی کرتے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

آئی ایم ایف نواں جائزہ: متحدہ عرب امارات نے ایک ارب ڈالر کی تصدیق کردی، اسحٰق ڈار

🗓️ 14 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ

جمہوریت اور انسانی حقوق کے معاملے میں امریکی دوغلہ پن

🗓️ 4 مئی 2022سچ خبریں:  یوکرین کا بحران جو گزشتہ سال 26 مارچ کو مشرقی

ملک میں آٹا مہنگا ہو سکتا ہے

🗓️ 13 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق قومی اسمبلی میں

تاجر برادری کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم

🗓️ 3 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری

کشمیر کے سینر علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کا انتقال،کشمیر میں کرفیو،پاکستان میں سوگ

🗓️ 2 ستمبر 2021سچ خبریں:ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حریت کانفرانس کے سابق صدر

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کی شرائط کیا ہیں ؟

🗓️ 26 نومبر 2024سچ خبریں: Axios نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے کہا کہ اسرائیل

امریکی پابندیوں سے ایران کو 200 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا

🗓️ 12 اگست 2022سچ خبریں:    چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے

امریکہ کا بین الاقوامی اداروں کو غلط استعمال

🗓️ 26 جنوری 2025سچ خبریں: بین الاقوامی امور کے ایک ماہر نے دی یونائیٹڈ سٹیٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے