🗓️
سچ خبریں: صہیونی فوج کے تازہ ترین اندازوں کے مطابق حماس کے بیشتر مجاہدین اور رہنما ابھی تک زندہ ہیں۔
صیہونی اخبار یدیوت احرونٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ غزہ میں جنگ کے 100 دن گزر جانے کے بعد صیہونی حکومت کی فوج کے اندازوں سے معلوم ہوتا ہے کہ غزہ کی پٹی میں تحریک حماس کے زیادہ تر مجاہدین اور رہنما اب بھی زندہ ہیں۔
یہ رپورٹ ایسی حالت میں شائع ہوئی ہے جب صیہونی حلقے غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز کے بعد نیتن یاہو کے مبینہ اہداف کے حصول کا انتظار کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل غزہ جنگ میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام
تازہ ترین سروے میں صہیونی برادری کی اکثریت کا خیال تھا کہ غزہ میں جنگ کے مقاصد حاصل کرنا ناممکن ہے!
عبرانی زبان کے اخبار اسرائیل ہیوم نے اعلان کیا ہے کہ کیے گئے سروے کے مطابق 64% شرکاء نے کہا کہ صیہونی حکومت غزہ میں جنگ کے مقاصد حاصل نہیں کر سکے گی۔
مزید پڑھیں: غزہ جنگ میں کسے شکست ہوئی ہے؟ امریکی نیوز ایجنسی
صرف 36% صہیونیوں نے کہا کہ فوج غزہ میں جنگ کے اہداف حاصل کر سکتی ہے، تاہم ابھی تک صیہونی حکومت کے طے کردہ اہداف میں سے ایک بھی حاصل نہیں ہوا ہے نہ وہ حماس کا کچھ بگاڑ سکے ہیں اور نہ ہی اپنے ایک بھی قیدی کو رہا کر وا سکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،پاکستان میں قیمتیں کم کر دی گئیں
🗓️ 1 مارچ 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیر اعظم عمران خان نے 28
مارچ
سپلائی کے مسائل کی وجہ سےگلیکسی ایس 21 ایف ای تاخیر کا شکار
🗓️ 15 جون 2021سیؤل ( سچ خبریں)سام سنگ گلیکسی ایس 21 ایف ای کو سپلائی
جون
بشریٰ بی بی نے عدت کے دوران نکاح کا کیس چیلنج کردیا
🗓️ 15 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی
جنوری
بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشتگردی کا مرکز قرار دینا حقائق کےمنافی ہے، آئی ایس پی آر
🗓️ 15 جنوری 2025 راولپنڈی: (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس
جنوری
امریکہ نے مسجد اقصیٰ کی تاریخی حیثیت کو برقرار رکھنے پر زور دیا
🗓️ 16 اپریل 2022سچ خبریں: جمعہ کو مسجد الاقصی میں غاصب صہیونیوں اور فلسطینیوں کے
اپریل
بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق جامع حکمت عملی کابینہ کو دی گئی:مریم اورنگزیب
🗓️ 10 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی
مئی
نصراللہ نے اپنی دھمکیاں تیز کی
🗓️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر
جولائی
برطانیہ روس یوکرین امن معاہدے کے مخالف
🗓️ 27 مئی 2022سچ خبریں: برطانوی وزیر خارجہ لز ٹیریس نے جمعرات کو روس یوکرین
مئی