سچ خبریں:حماس نے بحرین کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم کی میزبانی کو فلسطینیوں کے خلاف جرائم اور جارحیت کا تسلسل قرار دیا۔
حماس کے ایک رہنما نے کہا کہ حماس نے اسرائیلی وزیراعظم جو فلسطینیوں کے خلاف مسلسل جرائم اور جارحیت کا ذمہ دار ہے، کی میزبانی پر بحرین کی مذمت کی،مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق حماس کے رہنما صلاح البرداویل نے منامہ کی جانب سے نفتالی بینیٹ کی میزبانی کی مذمت کی اور اس بات پر زور دیا کہ قابض حکومت کے ساتھ تعلقات کو کسی بھی شکل اور طریقے سے معمول پر لانے کو مسترد کیا جاتا ہے۔
فلسطینی قانون ساز کونسل کے نمائندے نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کو خاص طور پر عرب ممالک کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف اس حکومت کے جرائم میں اضافہ اور مغربی کنارے اور مقبوضہ یروشلم میں صیہونیوں کی آباد کاری، یہودیت اور فلسطینیوں کو جبری بے گھر کرنے کی پالیسی کا تسلسل قررار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مطلب فلسطینی عوام کی امنگوں پر حملہ کرناہے۔
البرداویل نے کہا کہ تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا صرف اس قابض اور نسل پرست حکومت کے مفادات کو پورا کرتا ہے اور اس کے وحشیانہ جرائم کی پردہ پوشی ہے نیز اس حکومت کی جانب سےتمام بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلافیوں پر مہر تصدیق لگانا ہے۔