سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں صیہونیوں کو مسجد الاقصی پر کسی بھی حملے سے خبردار کیا گیا ہے۔
فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے پیر کو مسجد الاقصی پر ممکنہ صہیونی حملے کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا جس میں اس تحریک نے صہیونیوں کو خبردار کیا کہ اگر مسجد الاقصی پر حملہ ہوا تو اس کے نتائج تل ابیب میں محسوس کیے جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے بیان میں کہا گیا ہےکہ اگر صیہونی آباد کاروں نے مسجد الاقصی پر حملہ کیا تو اس کارروائی کے ان کے لیے سنگین نتائج ہوں گے، حماس تحریک نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ مسجد الاقصی پر کوئی بھی حملہ جرم اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے اور اس سے فلسطینی عوام نیز امت اسلامیہ کے جذبات اور احساسات مشتعل ہوں گے۔
یادرہے کہ صیہونی حکومت اور آبادکار تمام بین الاقوامی قوانین کو پیروں تلے روندتے ہوئے ئے دن مسجد اقصی کی بے حرمتی کرتے رہتے جبکہ اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی برادری کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی جس سے صیہونیوں کو شے ملتی ہے اور وہ مزید وقاحت کے ساتھ اپنی دہشتگردی کو جاری رکھتے ہیں۔