?️
سچ خبریں:حماس کے نائب سربراہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اس تحریک کے تعلقات کو مضبوط ، دیرینہ اور مستقل قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ تحریک قابضین کے علاوہ سعودی عرب سمیت تمام ممالک اور حکومتوں کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہاں ہے۔
حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے نائب خلیل الحیه نے عرب 21 کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں ، جو کچھ دن قبل شائع ہوا تھا ، کہا کہ اس تحریک کے ایران کے ساتھ دیرینہ ، مضبوط اور مستقل تعلقات ہیں اور اس نے انھیں برقرار رکھا ہے نیز یہ تعلقات گذشتہ ایک سال کے دوران کم نہیں ہوئے ہیں جبکہ لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ بھی اس کے اچھے تعلقات ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حماس سب کے ساتھ اچھے تعلقات قائم رکھنے کی خواہشمند ہے کیونکہ ہمارے پاس اضافی وقت نہیں ہے، سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے بارے میں الحیہ نے کہا کہ ہم سعودی عرب اور دنیا کے دوسرے ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، حماس کے عہدیدار نے اس تحریک سے وابستہ ہونے کے الزام میں سعودی عرب میں مقیم بڑی تعداد میں فلسطینیوں کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ سعودی عرب میں اس تحریک کے سرکاری نمائندے جو سعودی حکام کی سرکاری رضامندی سے ریاض میں تھے، کی گرفتاری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بسا اوقات ریاض اور حماس کے درمیان تعلقات غیر مستحکم ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سعودی عرب کا ہمارے ساتھ برتاؤ ہے ،اس میں ہماری کوئی غلطی نہیں ہے۔
انھوں نے اس سوال کے جواب میں کہ بین الاقوامی سطح حماس کے لئے پیدا ہونے والی پر کھلی جگہ کے نتیجے میں کیا ایران کے ساتھ تحریک کے تعلقات میں بہتری آئی ہے؟،کہا کہ ہمارے ایرانی بھائیوں کے ساتھ تعلقات مضبوط ، دیرپا اور مستقل ہیں نیز حماس تحریک سب کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہاں ہے، ہمیں فلسطینی عوام کے لئے ہر طرح کی حمایت کو ایک ایسی صورتحال میں متحرک کرنا ہے جہاں ان کے حقوق کو نظرانداز کیا جارہا ہو،اس مقصد کے لئے ہمارے ایران کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں اور ہم فلسطینی مقصد اور مزاحمت کی خدمت کے لیےان کو وسعت دینے اور مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
خلیل الحیہ نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے بارے میں کہا کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے کی کوشش کرتے ہیں،تاہم کبھی کبھی ان تعلقات میں عدم استحکام آسکتا ہےلیکن یہ سعودیوں کے طرز عمل کی وجہ سے ہے اس میں حماس کی کوئی غلطی ن نہیں۔
غزہ میں حماس کے دفتر کے نائب سربراہ نے سعودی عرب میں فلسطینیوں کی نظربندی کے خاتمے کی کوششوں کے بارے میں پوچھے جانے پر کہاکہ ہم نے کچھ ممالک اور ثالثین کے ساتھ بہت سے رابطے کیے ہیں اور سعودی عرب میں بہت سے سرکاری اور غیر سرکاری عہدیداروں سے بات چیت کی ہےکہ اس ملک میں قید حماس کے اراکین کو آزاد کر دیا جائے، انہوں نے مزید کہا ہم سعودی بھائیوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہمارے خلاف توہین آمیز کیس کو ختم کریں۔
الحیہ نے کہا کہ سعودی عرب میں قید فلسطینی مہمان تھے جنہوں نے سعودی عرب کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی ان سے اس کی سلامتی کو کوئی خطرہ پہنچا ، ہم ان کی جلد رہائی کی امید کرتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ایران میں پاکستان کے سفیر نے خاش دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے
فرخ حبیب کا منی بجٹ سے متعلق اہم بیان
?️ 4 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے
دسمبر
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے قومی اقتصادی کونسل میں شرکت کرنے پر صوبائی وزیر سے قلم دان واپس لے لیا
?️ 7 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کے گزشتہ روز
جون
غزہ کے خلاف نہ رکنے والی صیہونی جارحیت
?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں آج علی الصبح فضائی حملوں اور
جنوری
ڈالر کی اونچی اڑان میں سیاسی صورتحال کا بڑا ہاتھ ہے، مفتاح اسمعٰیل
?️ 20 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر خزانہ مفتاح اسمعٰیل نے کہا ہے کہ اس
جولائی
جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا مودی جارحیت دہراتا رہے گا۔ مشعال ملک
?️ 14 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال
مئی
ہمیں کوئی تحفظ نہیں:صیہونی مظاہرین
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:صیہونی اخبار Yedioth Ahronoth کی رپورٹ کے مطابق سینکڑوں صیہونی آباد
مئی
صیہونیوں کی سخت بندشوں کے سائے میں فلسطینی انتخابات کا انعقاد
?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطین میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے موقع پر، جو
دسمبر