🗓️
سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں کے خلاف حزب اللہ کے حملوں میں شدت کو لے کر صیہونی ذرائع ابلاغ نے اس سلسلے میں تل ابیب کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صہیونی میڈیا نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع مقبوضہ مارگلیوت علاقے کی کونسل کے سربراہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ شمالی بستیوں کو تباہ کیا جارہا ہے اور یہ مسئلہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ نے جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک اسرائیل پرکتنے اینٹی آرمر میزائل داغے ہیں؟ صیہونی میڈیا کی زبانی
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بستیاں اسرائیل کے شمال میں تنازعات کی لکیر بن چکی ہیں اور حزب اللہ کے ساتھ موجودہ جنگ کی وجہ سے تباہ ہو رہی ہیں۔
عبرانی میڈیا نے صیہونی حکومت کے اعلیٰ افسران کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حزب اللہ کے حملوں نے شمالی محاذ میں غیر معمولی نقصانات پہنچائے ہیں جن کی وجہ سے اس علاقے میں اسرائیلیوں کی واپسی میں تاخیر ہو سکتی ہے۔
انہوں نے تاکید کی کہ ان حملوں کی شدت کی وجہ سے شمالی اسرائیل میں اسرائیلیوں کے واپس جانے کے لیے کوئی گھر نہیں بچے گا۔
صیہونی حکومت کے اعلیٰ افسران نے اعتراف کیا کہ حزب اللہ اسرائیل کے حملوں کا براہ راست جواب دیتی ہے اور شمالی علاقوں میں وسیع پیمانے پر نقصان پہنچاتی ہے۔
گزشتہ رات عرب میڈیا نے جنوبی لبنان سے آنے والے درجنوں راکٹوں کی وجہ سے مقبوضہ علاقے کریات شمعون میں بڑے پیمانے پر تباہی اور آگ لگنے کی اطلاع دی۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج میں تھکاوٹ کے آثارنمایاں : نصراللہ
صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ چند گھنٹوں کے اندر جنوبی لبنان سے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقاع کریات شمعونہ کے مقبوضہ علاقے پر 55 راکٹ داغے گئے۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب نے امریکی اتحاد میں شرکت کیوں نہیں کی؟
🗓️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں:ایک انگریزی میڈیا کی جانب سے جمعرات کو لکھے گئے تجزیے
دسمبر
نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ پھر سے شروع
🗓️ 13 جون 2021سچ خبریں:موجودہ اسرائیلی وزیر اعظم نے کابینہ تشکیل دینے میں ناکامی کے
جون
عالمی طاقتیں مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کریں، کل جماعتی حریت کانفرنس
🗓️ 25 فروری 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
فروری
پیوٹن توانائی کو بطور ہتھیار استعمال کرتا ہے: شلٹز
🗓️ 18 جولائی 2022سچ خبریں: جرمن وزیر اعظم اولاف شولٹز نے اتوار کو دعویٰ کیا
جولائی
جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ: صنم جاوید، عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور
🗓️ 27 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو
مارچ
صیہونی حکومت تیونس ساتھ کیوں سمجھوتا کرنا چاہتا ہے؟
🗓️ 14 اگست 2023سچ خبریں:الجزائر کی البنا الوطنی تحریک کے سربراہ عبدالقادر بن قرینہ نے
اگست
ہلیری کلنٹن نے غزہ میں جنگ بندی کی مخالفت کی
🗓️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا کہ وہ
نومبر
پاکستان کا نیتن یاہو کے بارے میں اہم فیصلہ؛حماس کا خیرمقدم
🗓️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا کہ نیتن یاہو
جولائی