?️
سچ خبریں:سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال حج کو آنے والے عازمین کے لیے ضروری ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس کی ویکسینیشن، گردن توڑ بخار کی ویکسین اور سیزنل انفلوئنزا کی تمام خوراکیں لی ہوئی ہوں۔
سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال حج کی ادائیگی کے لیے کورونا وائرس کی ویکسینیشن کی تمام خوراکوں کا لیا ہونا شرط ہے، اس وزارت کی رپورٹ کے مطابق اس سال حج کرنے کا ارادہ رکھنے والے عازمین کے لیے ضروری ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس کی ویکسینیشن، گردن توڑ بخار کی ویکسین اور سیزنل انفلوئنزا کی تمام خوراکیں لی ہوئی ہوں۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ مناسک حج کی انجام دہی کے حوالے سے کچھ قواعد ہیں جن میں یہ بھی شامل ہے کہ عازمین دائمی ، متعدی اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا نہ ہوں، یاد رہے کہ حال ہی میں سعودی عرب کے حج اور عمرہ کے وزیر توفیق بن فوزان الربیع نے اعلان کیا تھا کہ اس سال حج بغیر کسی پابندی اور شرائط کے ہوگا نیزعازمین کو کورونا کا منفی ٹیسٹ جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
الربیعہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اس سال حج میں عمر یا حجاج کی تعداد کی کوئی قید نہیں ہوگی اور حالات وہی ہوں گے جو کورونا وائرس کے پھیلنے سے پہلے تھے، یاد رہے کہ گزشتہ برسوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے ساتھ ہی سعودی عرب نے حج کی انجام دہی پر شرائط اور پابندیاں عائد کر دی تھیں۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب کے اندر موجود عازمین کے لیے اس سال کے حج کے اخراجات 3984 سعودی ریال ($1060) سے شروع ہوتی ہے جبکہ جمرات کے قریب منیٰ کے چھ ٹاورز میں عازمین کے لیے رہائش کے ساتھ سب سے مہنگا پیکج 11435 ریال تک ہے، سعودی وزارت حج نے اپنے شہریوں کے لیے تین اقساط میں حج کی ادائیگی کو بھی ممکن بنایا ہے۔


مشہور خبریں۔
198 فلسطینی اور بین الاقوامی تنظیموں کا فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ
?️ 29 نومبر 2022سچ خبریں:متعدد فلسطینی اور بین الاقوامی اداروں نے کی بین الاقوامی فوجداری
نومبر
ٹرمپ نے امریکا کے 901 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ پر دستخط کر دیے
?️ 20 دسمبر 2025ٹرمپ نے امریکا کے 901 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ پر دستخط
دسمبر
ٹویٹر ایپ بھی اب صارفین کے لئے آمدن کا ذریعہ
?️ 25 جون 2021نیویارک( سچ خبریں)مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر ایپ کے ذریعے بھی اب
جون
روس کی سرخ لکیر بولڈ؛ امریکہ یوکرین کو میزائل نہیں دے گا
?️ 15 فروری 2023سچ خبریں:امریکہ اپنے ملٹری ٹیکٹیکل میزائل سسٹم کے ذخیرے کو کم کرنے
فروری
اسرائیل ونزوئلا میں کیا کر رہا ہے؟
?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں:اسرائیل نے امریکہ کی طرف سے ونزوئلا پر حملے کی حمایت
دسمبر
ورلڈ بینک نے پاکستان کی شرح نمو کی پیشگوئی کو کم کرکے 2.7 فیصد کردیا
?️ 24 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ورلڈ بینک نے رواں مالی سال کے لیے
اپریل
ملک میں یوم عاشور کس دن ہوگا؟
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: ملک میں آج محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا،
جولائی
ایران کے ساتھ جنگ کے بارے میں اسرائیل کے خدشات
?️ 23 جون 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل ایران کے
جون